مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بجٹ عوام دوست بنایا جائے،مالیاتی ڈسپلن پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،چوہدری عبدالمجید
اسلام آباد:وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے ہدایت کی ہے کہ آزادکشمیر کا آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست بنایا جائے ۔تعلیم اور صحت کے شعبوں پرفوکس کیا جائے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے پر توجہ دی جائے ۔عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے ایسے ترقیاتی منصوبے بجٹ میں شامل کئے جائیں جو بروقت مکمل ہوسکیں اور ان کا عوام کو حقیقی معنوں میں فائدہ ہو۔اتوار کے روز وزیراعظم آزادکشمیر نے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ آمدہ بجٹ میں قومی کفایت شعاری پالیسی کو اپناتے ہوئے ترقیاتی بجٹ کی پائی پائی آزاد خطہ کی ترقی کے لئے مختص کی جائے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ مالیاتی ڈسپلن قائم کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس لئے قابل عمل منصوبے بنائے جائیں اور کفایت شعاری کی قومی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ،بجٹ میں شفافیت ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل ،میرپور واٹر سپلائی سکیم اور دیگر منصوبے بھی فوری مکمل کئے جائیں ۔دریں اثناء وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجیدسے اتوار کے روز سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین، وزیر ہائیر ایجوکیشن مطلوب انقلابی، جہانگیر بدر، سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف، چوہدری حق نواز مشیر وزیراعظم برائے اورسیز کشمیریز،حاجی محمد یونس، چوہدری عبدالقیوم، چوہدری خلیق الزمان،پروفیسر اسلم راہی،راجہ شفیق راجہ رحمت خان، راجہ وقار رحمت ، حاجی رشید، صوبیدار حنیف، غالب حسین،حاجی نجیب،چوہدری قدیر اور دیگر اہم شخصیات نے ملاقات کی اور انہیں صحت یابی پر مبارک باد دی۔