مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ بھر سے کشمیری رہنمائوں کی چوہدری طارق فاروق کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار
مانچسٹر ... برطانیہ بھر سے مسلم لیگی کارکنان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان نے آزاد کشمیر اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے اس سانحے کے وقت چوہدری طارق فاروق برطانیہ کے دورے پر تھے جسے ادھورا چھوڑ کر وہ فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔ اولڈہم سے نامزد ڈپٹی میئر عتیق الرحمان، مسلم لیگ برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف، آزادکشمیرمسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر راجہ زبیر اقبال کیانی ، سینئر نائب صدر چوہدری جہانگیر حسین، راجہ قربان حسین، جنرل سیکرٹری،راجہ ادریس ،راجہ شفیق احمد، راجہ نواز خان، راجہ یوسف بندوروی ، چوہدری اسلم آزاد، راجہ شفیق پوتا، ن لیگ یوتھ برطانیہ حق نواز جانباز ،راجہ زاہد خان ،راجہ عابد خان، ، چوہدری یونس ، مقصود کاکڑوی ، چوہدری ایوب راجہ آصف خان ، سردار نفیس سرور ، شفیق اکرم ،چوہدری تصدق آڑوی،پرویز بھٹی ، راجہ اقبال ، راجہ فرید ، چوہدری عامر حسین ، راجہ عاشق، راجہ گلریز ڈربی ،حاجی عامر اکثر ، خواجہ ظہور ،سردار احسان منیر ، راجہ اعظم ، چوہدری ظفر اقبال ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری افتخا ر کتھیاڑوی و دیگر نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے بھی ر سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اللہ تعالیٰ چوہدری طارق فاروق اور ان کے تمام سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق فرمائے۔ دریں اثناء برطانیہ کے دیگر شہروں سے تعزیت کرنے والوں میں بریڈ فورڈ سے مسلم کانفرنس برطانیہ کے قائم مقام صدر بابو محمد مشتاق، پیپلز پارٹی نارتھ زون کے صدر چوہدری محمد مالک، چوہدری ارشد محمود، چوہدری توصیف، چوہدری منظور، ڈیوزبری سے پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد فاضل، چوہدری واجب، چوہدری ممتاز، قاضی تنویر، اولڈہم سے پیپلز پارٹی کے نائب صدر چوہدری سردار علی، ڈپٹی سیکریٹری جاویدا قبال، پی وائی او کے طاہر ایوب، ناٹنگھم سے ضیاء گورسی، راجہ اشفاق، چوہدری اسلم، لندن سے چوہدری ماجد اسماعیل، چوہدری اسد، حاجی ولایت اور دیگر افراد نے بھی چوہدری طارق فاروق سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)