مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عید الفطرصرف خوشی کا ہی دن نہیں بلکہ یوم ایثار بھی ہے،قومی رہنماؤں کا عوام کے نام پیغام
لندن ... برطانیہ میں مسلمانوں نے جمعہ کا روز عید کے ساتھ ساتھ ٹرو کے طور پر منایا جبکہ وطن عزیز میں عید کا یہ دن عوام نے دہشت گردی اور سیلاب کی عفریتوں کے ساتھ منایا ..لندن کے کچھ حصوں کے علاوہ سلاؤ ، لوٹن ، برمنگھم، بریڈ فورڈ ، مانچسٹر، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں عید جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ..دار الحکومت لندن میں مرکزی جا مع مسجد لی برج روڈ ، البرٹ روڈ مسجد الفورڈ، ادارہ منہاج القران رمفورڈ روڈ مرکزی مسجد ہنسلو،ابو بکر مسجد ساؤتھ آل کے علاوہ مسجد ڈائمنڈ روڈ سلاؤ اور جا معہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں ہزاروں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی ..دوسری جانب پاکستان میں مختلف شہروں میں دہشت گردی اور سیلاب کے باوجود عید کے رنگ نمایاں رہے .. عید میلے سجائے گئے۔ مٹھائی کی دکانوں پر گاہکوں کا آنا جانا لگا رہا۔ جھولوں اور کھانے پینے اسٹالز لگائے گئے۔ جن سے شہری خوب محظوظ ہوئے.. صدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیراعظم میاں نوازشریف، وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف، چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان، جماعت اسلامی کے سربراہ منور حسن، حافظ سعید، طاہر القادری سمیت سیاسی و مذہبی رہنماﺅں نے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں کہاہے کہ عید سعید پر ہمیں دکھی ہم وطنوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، علمائے کرام خطبہ عید میں اتحاد و محبت کو فروغ دیں۔عید الفطر صرف خوشی کا دن نہیں ہے بلکہ یوم ایثار ہے۔ قومی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عید سعید پر ہمیں دکھی ہم وطنوں کو نہیں بھولنا چاہیے اسلام کے معتدل اور حقیقی نظریہ کو سامنے رکھ کر اپنی دنیا آپ پیدا کرنا ہوگی قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف قومی ایجنڈے پر یکجا ہو جائے۔ ملک میں جمہوری حکومت ہے اور جلد جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔ مخدوم امین فہیم ، اسفندیار ولی خان، چوہدری شجاعت حسین، فضل الرحمن،علامہ ساجد نقوی، لیاقت بلوچ اور دیگر نے بھی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔