مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سلائو جیسی بارو کی ذمہ داریاں ملنا ہمارے لیئے باعث اعزاز ہے، نومنتخب میئر و ڈپٹی میئر سلائو
سلائو ... لندن کی جنوب مغربی سرحدوں کو چھوتے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے اکثریتی ٹائون سلائو میں میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کیلئے کمیونٹی کے ہی دو سینئر کونسلرز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ ٹائو ہال میں ہونے والی روائیتی تقریب میں سینئر کونسلر اور پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سابق صدر شفیق چوہدری نے میئر اور میر پور آزاد کشمیر کے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی کونسلر صوفی راسب نے ڈپٹی میئر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سلائو کے ٤٢ رکنی ایوان میں لیبر پارٹی کو دوتہائی اکثریت حاصل ہے اور اسکے ٣٣ ارکان ہیں۔ اس تقریب حلف برداری میں سلاؤ بارو کونسل کے کونسلرز ، چیف ایگزیکٹو ، سلاؤ بارو کونسل ، آزاد کشمیر کے سابق وزیراطلاعات محمود ریاض، سابق میئر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری شعبان، صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن حاجی محمد عارف، سیکرٹری جنرل راشد جاوید بٹ، سابق صدر پی ڈبلیو اے چوہدری محمد صدیق، چوہدری افضل، حاجی محمد شبیر، چوہدری مدثر اقبال ایڈووکیٹ، پیر سید کرامت حسین شاہ، سابق کونسلر نذر لودھی، حاجی عارف بجار ڈی، حاجی ممتاز، اورنگ زیب چوہدری، سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چوہدری محمد شفیق کو سلاؤ باور کونسل کے اجلاس میں میئر کے لیے کونسلر صوبیہ حسین کے تجویز کیا تھا جبکہ کونسلر ظفر عجائب نے تایئد کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں نومنتخب میئر نے کہا سلائو جیسے ڈایورس بارو کا میئر منتخب ہونا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔ کمیونٹی کی محبت اور دعاؤں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے اپنا کاص کرم کیا ہے ۔ بحیثیت میئر سلاؤ کی تمام کمیونٹیز کو ساتھ لے کر باہمی رابطوں کو فروغ کے لے کام کروں گا سلاؤملٹی کلچر ٹاؤن ہے جہاں پر تمام کمیونٹرز کے درمیان اچھے تعلقات کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوط کروں، میئر منتخب کرنے پر لیبر پارٹی کی قیادت لیبر کونسلرز سمیت کمیونٹی کے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے موقع دیا کہ میں سلاؤ کے پہلے شہری کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے سکوں۔ نومنتخب ڈپٹی میئر کونسلر صوفی محمد راسب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کے ساتھ پارٹی قیادت اور لیبر کونسلرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے کہا وہ بحیثیت ڈپٹی میئر اپنی خدمات مکمل غیر جابنداری کے ساتھ سرانجام دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گئے ہمیں اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا اہلیان سلاؤ کا پیار و محبت میری زندگی کا سرمایہ ہے۔ جسے کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا۔ برٹش پاکستانی ہونے پر فخر ہے برطانیہ ہمارا ملک ہے سلاؤ کی عزت و تعظیم میں مزید اضافہ کے لیے ہر سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔