مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر کا ایک پیسہ بھی خطہ سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دینگے،برجیس طاہر
اسلام آباد: وفاقی وزیر اُمور کشمیر برجیس طاہرنے کہاہے کہ کشمیر کے وسائل پر صرف اور صرف کشمیری عوام کا حق ہے ۔کشمیر کا ایک پیسہ بھی خطہ سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دیں گے ،مظفر آباد تا پیر چناسی روڈجلد از جلد مکمل کی جائے ۔ وہ بدھ کوکشمیر کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری شاہد اﷲ بیگ ، جوائنٹ سیکرٹری طاہر حسین اور وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی چوہدری یا سین اور وزیر تعمیرات و مواصلات چوہدری رشید نے بھی شرکت کی۔اجلاس کا مقصدکشمیر کونسل کے فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لینے کے علاوہ نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت آزادکشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ زلزلہ سے متاثرہ 2700 تبا ہ حال سکول ہیں جو ابھی تک چھتوں کے منتظر ہیں،آزادکشمیر حکومت اورکشمیر کونسل اس طرح سے بجٹ بنائیں کہ ان سکولوں کو ترجیجی بنیادوں پر تعمیر کیا جاسکے ۔اجلاس میں 651 ملین روپے کی لاگت سے پلندری بہیتراں،ٹنگی گلہ تا گرٹہ پار سڑک کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی،سڑک کی لمبائی 22 کلو میٹر ہے جبکہ اسے دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔موجودہ حکومت نے اس وقت تک نئی سکیموں پر پابندی لگا رکھی ہے جب تک جاری سکیمیں مکمل نہیں ہو جاتیں۔