مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایک دن آئے گا جب وزیر اعظم برطانیہ بھی پاکستانی نژاد ہو گا‘لارڈ میئر مانچسٹر کی الوداعی تقریب سے خطاب
مانچسٹر ... برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ اس ملک میں بحیثیت مزدور آئے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے کامیابیوں کےعلم بلند کئے اور کونسلر سے میئر اور لارڈ میئر اور ممبر پارلیمنٹ سے ممبر یورپین پارلیمنٹ تک چلے گئے اور ایک دن آئے گا جب اس ملک کا وزیر اعظم پاکستانی نژاد ہو گا ان خیالات کا اظہار نارتھ ویسٹ آف انگلینڈ سے نو منتخب ممبر یورپین پارلیمنٹ افضل خان نے مانچسٹر کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے مسلم سینٹر میں انکی کامیابی اور لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن کی بحیثیت لارڈ میئر مانچسٹر سبکدوشی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ممبر یورپی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ نعیم الحسن بحیثیت مزدور اس ملک میں کام کرتے رہے اور آج فرسٹ سٹیزن آف مانچسٹر ہیں اور یہ سفر کوئی آسان نہ تھا ۔ اس کامیابی میں کمیونٹی کے ہر فرد کا کردار ہے جو کہ قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سے دس سال قبل مانچسٹر سٹی کونسل میں ہماری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلرز کی تعداد دو تھی جبکہ آج انکی تعاد سترہ ہے جبکہ ان میں خاتون کونسلرز بھی شامل ہیں جبکہ نارتھ ویسٹ سے دو ممبر یورپین پارلیمنٹ ہیں اور جلد میاں سے ممبر پارلیمنٹ بھی ہو گا ، ریٹائرڈ ہونے والے لارڈ میئر کونسلر تعیم الحسن نے کہا کہ آج میں جس جگہ پر ہوں اسکا دروازہ افضل خان نے کھولا تھا ۔ مانچسٹر ایک ملٹی کلچرل شہر ہے اور پاکستان کمیونٹی کا اس شہر میں اہم رول رہا ہے ، بحیثیت کونسلر و لارڈ میئر میری کوشش رہی کہ اپنی کمیونٹی کی عزت و وقار کو بلند کیا اور دنیا کے اہم لوگوں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کا موقع ملا ، مختلف کمیونٹیز کے درمیان پل کا کردار ادا کیا مجھے اپنی کمیونٹیز پر فخر ہے اور سب کو ساتھ لیکر چلتا رہونگا ۔ کونصل جنرل ڈاکٹر ظہور نے کہا کہ ہماری کمیونٹی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے عزت و تکریم حاصل کر رہی ہے ، مانچسٹر میں ہماری کامیابیاں دنیا کے سامنے ہیں تقریب کے میزبان انیل مسرت نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج کا دن جشن کا دن ہے ہم افضل خان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صاحبزادہ جہانگیر ، محمد منظور ، اعجاز خالد،امجد خان اور ناصر محمود نے بھی خطاب کیا اور افضل خان کو مبارکباد دی اور لارڈ میئر نعیم الحسن کی ریٹائرمنٹ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔( بیورورپورٹ:فیاض بشیر)