مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
کھیل صحت مند معاشرے کو پروان چڑھاتے ہیں، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کے کپتان کی میڈیا سے گفتگو
برمنگھم ... مقامی سپورٹس ہال میں ایک والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں برطانیہ بھر سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا اور کانٹے دار مقابلے ہوئے حسب روایت ٹورنامنٹ کا فائنل اولڈہم والی بال کلب اور سلائو والی بال کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد یہ میچ اولڈہم والی بال کلب نے جیت لیا،ٹیم کیپٹن عمران چوہان نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کر کے اس ٹورنامنٹ کو اپنے نام کیا لیکن بطور مجموعی ٹورنامنٹ شاندار رہا اور انتظامیہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،جنہوں نے اتنے بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے حاضرین کیلئے صحت مند تفریح کا موقع فراہم کیا،آخر میں انہوں نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کو متحرک کر کے صحت مند معاشرے کی مضبوط بنیاد رکھی جا سکے،اولڈہم والی بال کی طرف سے محمد مطلوب،عمران قریشی،ملک عمران،عامر نجیب،سہیل قاری،حفیظ الرحمان،محمد شاہد اور کیپٹن عمران چوہان نے حصہ لیا،مین آف دی میچ کا مشترکہ ایوارڈ محمد مطلوب اور عمران قریشی کو دیا گیا،اولڈہم کے تمام مکاتب فکر کے افراد نے ٹیم کو جیت کی خوشی میں دلی مبارکباد پیش کی۔