مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ڈاکٹر خالد چوہانDIG-AJK کا برطانیہ آمد پر شاندار استقبال، لوٹن سلائو سمیت متعدد شہروں میں استقبالئے
لوٹن ...تحریک کشمیر برطانیہ کے نائب صدر راجہ توصیف، ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے چیئرمین نذیر قریشی، کمیونٹی رہنما اعجاز بخاری و دیگر نے برطانیہ کے دورے پر آئے ڈی آئی جی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد چوہان سے ملاقات کی۔ مہمان شخصیت نے سلائو میں نامزد میئر چوہدری شفیق اور ڈپٹی میئر صوفی راسب کی دعوت پر سلائو کا دورہ بھی کیا جہاں میزبانوں کے ہمراہ کونسلر چوہدری محمد شریف، کونسر سہیل منور، اورنگ زیب چوہدری نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر مہمان شخصیت کے برادر اصغر اولڈہم سے کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان بھی ہمراہ تھے۔ لوٹن کی شخصیات سے ملاقات اورسلائو میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کمیونٹی کا مثالی اتفاق اتحاد دیکھ کر انتہائی خوشی اور مسرت ہوئی دیار غیر میں رہتے ہوئے ہمیں ذاتی پسند و نا پسند انفرادی فائدے کے بجائے اجتماعی ملکی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے باہمی اتفاق اتحاد کا عملی مظاہرہ اور متفقہ اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ملک پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا چاہئے۔ برطانیہ میں مقیم کمیونٹی نے ملک پاکستان سے اپنا رشتہ کبھی بھی کمزور نہیں ہونے دیا۔ اوورسیز کمیونٹی کے جان و مال کی حفاظت کے لئے آزاد کشمیر پولیس اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر ہر ممکن مثبت کردار ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت پر عزم ہے۔انہوں نے کشمیری رہنمائوں کو برطانیہ میں مسئلہ کشمیر پوری قوت سے زندہ رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ دن جلد آئے گا جب کشمیر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق آزاد ہوگا۔