مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دہشت گردی کی وجہ ہماری امریکہ نواز خارجہ پالیسی ہے‘جس میں تبدیلی اشد ضروری ہے: امجد ایوب مرزا
گلاسگو ... پاکستان کو درپیش مسائل کا حل صرف عوامی اتفاق رائے کی بنیاد پر ہی تلاش کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں جاری دہشت گردی کی وجہ ہماری امریکہ نواز خارجہ پالیسی ہے جس میں تبدیلی اشد ضروری ہے۔کیونکہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کی وجہ ہماری امریکہ نواز خارجہ پالیسی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک اتفاق رائے کے چیئرمین امجد ایون مرزا نے تحریک کے تاسیسی اجلاس سے خطاب میں کیا جسکا انعقاد معروف شاعرہ کشور صباحت کی رہائشگاہ پر ہوا ۔ امجد ایوب مرزا نے کہا کہ کراچی میں تقریباً تمام سیاسی پارٹیوں میں مافیا کے لوگ شامل ہوگئے ہیں جو ریاستی طاقت کو اپنا ناجائز کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشور صباحت نے کہا کہ پاکستان کے حالات کو سدھارنے کے لئے ادیبوں اور شاعروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ گلاسگو کی معروف سماجی شخصیت شمشاد غنی نے کہا کہ ملک کے حالات کو درست کرنے کے لئے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہئے۔ معروف شاعر اور سماجی شخصیت محمد اظہر نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمیں فرقہ پرستی کا شکار ہوئے بغیر پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنا ہوگی۔ اجلاس میں زاہدہ فرخ، انیلا مرزا اور میشا علی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سکاٹ لینڈ کی سطح پر ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی اعلان کیا گیا۔