مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چور جتنا چاہے شور مچا لیں اب تبدیلی روکنا ممکن نہیں‘ برمنگھم جلسہ عام سے ڈاکٹر طاہرالقادری کا خطاب
برمنگھم ... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شور مچانے والے جتنا چاہیں شور مچا لیں،پاکستان میں نظام کی تبدیلی کو اب روکنا نا ممکن ہے،چور اور ڈاکو اپنے دھن،دھونس اور دھاندلی کو بچانے کیلئے یک جان اور یک زبان ہو رہے ہیں پاکستان کی غیور عوام اب نہ ان کی جان بخشے گی نہ زبان چلنے دے گی اب صرف سبز انقلاب کا دور آئے گا جس میں غریب کے گھر روٹی،روزی اور چھت کو تحفظ ملے گا،ڈاکٹر طاہر القادری برمنگھم میں برطانیہ بھر سے آئے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے ہزاروں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ڈاکٹر طاہر القادری عوام سے کھچا کھچ ہال میں جوں ہی داخل ہوئے تو زبر دست نعرے بازی اور پر جوش تالیوں سے ان کا استقبال کیا گیا ہال اس وقت پاکستان میں کسی بڑے عوامی سیاسی جلسہ عام کا منظر پیش کر رہا تھا ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آئندہ انقلابی پروگرام کے بارے میں کارکنوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اب جیت یا موت میں سے ایک کا وقت ہے اب ملکی موجودہ نظام جو صرف سرمایہ داروں اور بھتہ خوروں کو تحفظ فراہم کرتا ہے اس کو سمندر برد کرنا ہو گا،ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ارب اور کھرب پتی اشرافیہ کے اعلیٰ کار حرکت میں آ چکے ہیں انہوں نے اپنے تجزیوں میں جتنے زیر و لگانے اور لکھنے ہیں وہ لگا لیں کیونکہ ان تمام زیرو کے ساتھ "ایکا" طاہر القادری ہی لگائے گا اس موقع پرہزاروں کارکنوں نے طاہر القادری کی کال پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان میں انقلاب کے آخری مرحلے میں شمولیت کا اعلان کیا طاہر القادری نے کہا کہ ان کے انقلاب کے ذریعے جمہوریت کے نام پر خاندانی آمریت کا خاتمہ ہو گا اور عوام کو عدل و انصاف،روزگار اور بنیادی سہولتوں سمیت تعلیم و صحت کی ضروریات میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ ملک کو چھوٹے صوبوں میں تقسیم کر کے حق حکمرانی بنیادی سطح تک پہنچایا جائے گا جبکہ دنیا بھر میں کاروباری ایمپائرز بنانے والے عوام کا خون چوسنے والے اور مسلمانوں میں تفرقہ بازی کو ہوا دینے والے سیاسی دہشت گردوں کا بوریا بستر ہمیشہ کیلئے گول کر دیا جائیگا۔ معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے اس جلسہ میں خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے معتمد ساتھی ڈاکٹر رحیق عباسی بھی ہمراہ بیٹھے تھے۔ جلسہ میں نوجوانوں کے علاوہ خواتین سمیت ہر عمر کے لوگ موجود تھے جو ڈاکٹر طاہرالقادری کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔