مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دفعہ370 ریاست کو متنازع اور بھارت سے الگ حیثیت دیتی ہے‘خاتمہ کی مزاحمت کرینگے: بیرسٹر سلطان
برمنگھم ... سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ کشمیریوں کو دبانے کیلئے نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کئے ہیں، دفعہ تین سو ستر کا خاتمہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے لیکن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ایسے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے کہ اب اس آواز کو یکسر دبادینا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین کی دفعہ 370 کے خاتمے کی بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ روانگی سے قبل اپنے دورہ برطانیہ میں برمنگھم میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کیا جس کا اہتمام پیپلزپارٹی مڈ لینڈ کے صدر چوہدری خادم حسین، بیرسٹر کرامت حسین چوہدری امجد دوھالوی اور چوہدری افضل نے کیا تھا۔ تقریب کی صدارت چوہدری خادم حسین نے کی اور نظامت کے فرائض چوہدری قربان حسین نے خود ادا کئے۔ سابق وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حالیہ انتخابات کے نتیجے میں بھارت میں قائم ہونے والی انتہا پسند حکومت اگر کشمیریوں سے مخلص ہے تو یہ مسئلہ فی الفور کشمیریوں کی منشا کے مطابق حل کرے۔ انہوں نے کہا آئین کی دفعہ تین سو ستر ریاست کو متنازع اور بھارت سے الگ حیثیت دیتی ہے اسکا خاتمہ تحریک آزادی کشمیر کا خاتمہ کرنے کی سازش ہے جسے دنیا بھر میں مقیم کشمیری بارآور نہ ہونے دیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا اپنے دورہ امریکہ میں اقوام متحدہ کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات میں ان کی توجہ اس ایشو پر دلاؤں گا۔ امریکہ، یورپ اور برطانیہ کے منتخب عوامی نمائندے کشمیریوں کا موقف جاننا چاہتے ہیں۔ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا اور دنیا بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے حالات کے تناظر میں مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنا سنگین غلطی ہوگی۔ ۔ تقریب سے کونسلر عنصر علی خان، کونسلر چوہدری محمد فاضل، پیپلزپارٹی کے رہنما تنویر چوہدری، نائب مغل، ذاکر اللہ چوہدری نو منتخب کونسلر شامل تھے۔ استقبالیہ تقریب میں سینئر نائب صدر پی پی برطانیہ چوہدری منظور حسین، مشیر حکومت مرزا افتخار قیوم، عبدالروف، اسلم مغل، ڈاکٹر مقصود ابدالی،پی وائی او برطانیہ کے کو آرڈیٹر چوہدیری سہیل اقبال وفا، چوہدری فرید، چوہدری مظہر حسین، چوہدری اشتیاق، کونسلر ادریس، کونسلرظفر، حاجی بشیر آرائیں، ایوب سرکھوی، راجہ قیوم، ظفر اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالمجید، صغیر کاظمی، پرویزرٹوی، ماسٹر راجہ اظہر حسین، حاجی الطاف، ملک ظہیر، صدر پی پی برمنگھم چوہدری شاہ نواز، چوہدری ارشاد عزیز، ڈاکٹر خورشید احمد، چوہدری فاروق ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔