مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ڈپٹی اپوزیشن لیڈرآزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق اور پریس کلب وفد کی سجاد کریم سے ملاقات اور مبارکباد
برنلے ... آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے نارتھ ویسٹ سے کنزر ویٹو پارٹی کے تیسری بار منتخب ہونے والے رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سجاد کریم کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بر طانیہ میں یورپی پارلیمنٹ میں گزشتہ سالوں میں پاکستان ، کشمیر اور بر طانیہ کے لئے ان کی خدمات کو سراہا جاتا ہے اور ان کی ہر دلعزیزی کی دلیل یہ بھی ہے کہ آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی نے ان کی پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر قبول کر تے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا تھا۔دونوں راہنماؤں میں مختلف بین الاقوامی امور بالاخصوص مسئلہ کشمیرپر تفصیلی تبادلہ خیال ہؤا اور سکاٹ لینڈ کی علیحدگی کی تحریک اور کامیابی یا ناکامی کے تناظر میں مسئلہ کشمیر میں مماثلت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما چوہدری طارق فاروق نے سجاد کریم کو بھمبر آزاد کشمیر کے دورے کی بھی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور وہاں جانے کا وعدہ کیا۔ڈپٹی اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیرقانون اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم سے ملاقات کے موقع پر انور چوہدری، فضل کریم چوہدری ، مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف او روحید احمدچوہدری بھی موجود تھے۔ دریں اثنا پاکستان پریس کلب کے ایک نمائیندہ وفد نے برنلے میں نومنتخب ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم سے ملاقات کی اور انہیں مسلسل تیسری دفعہ یورپی رکن پارلیمنٹ بننے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر برطانیہ میں کمیونٹی کو درپیش مسائل اور یورپی سطح تک ایسے مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سجاد کریم نے اس امر پر زور دیاکہ صحافیوں کو صرف اپنی خبر سے غرض نہیں ہونے چاہیئے کیونکہ بعض اوقات وہ اپنا معاملہ سیدھا کرتے ہوئے ناقابل تلافی قومی نقصان کر جاتے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے دو تین مثالیں دیکر اپنی بات کو واضع کیا اور پاکستان پریس کلب کے پلیٹ فارم سے مثبت صحافت کے فروغ پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کلب کو یورپی پارلیمنٹ کے دورے کی بھی دعوت دی۔ وفد میں مبین چوہدری، ارشد رچیال، اسحاق چوہدری، ماجد نذیر، اکرم عابد، فیاض بشیر اور سجاد کریم کے ایشیائی پریس معاملات کے انچارج عبداللہ زید شامل تھے۔ (فیاض بشیر: بیورو چیف)