مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی الیکشن حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں‘ تحریک کشمیر شوریٰ اجلاس سے فہیم کیانی ،علی گیلانی کا خطاب
پیٹربرا ... تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا ہے کہ دنیا کے گلوبل ویلج بننے سے اب کسی طاقتور کا زیادہ دیر تک جبر اور ستم چھپا نہیں رہ سکتا، غلامی سے آزادی کی لہر دنیا بھر کی محکوم اقوام کی بیداری کا سبب بن چکی ہے، اسی جدوجہد کے نتیجے میں ناصرف آمرانہ سلسلوں کا خاتمہ ہوا بلکہ بہے سے خطوں میں تحاریک آزادی کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر میں نومنتخب ممبر یورپی پارلیمنٹ افضل خان سے ملاقات، یوکے اسلامک مشن کے مرکز میں ایک اجلاس سے خطاب اور پیٹر برا میں مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ مانچسٹر میں افضل خان ایم ای پی سے ملاقات میں تحریک کشمیر نارتھ زون کے سیکریٹری جنرل حفیظ اللہ گوندل، مڈلینڈز کے سیکریٹری جنرل راجہ نعیم خان، صدر بولٹی برانچ راجہ عارف، صدر ریڈنگ برانچ ناصر شہزاد اور دیگر ہمراہ تھے۔ اولڈہم میں راجہ فہیم کیانی نے یورپین اسلامک سنٹر میں یوکے اسلامک مشن کے ممبرز کنونشن سے خطاب کیا جبکہ پیٹر برا میں تحریک کشمیر کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں سری نگر سے حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی نے خصوصی خطاب کیا۔۔ اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی، آئندہ کی ترجیحات سمیت جدوجہد آزادی کو موثر پہنچانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم عظیم کیانی نے کہا کہ دنیا بھر میں بیداری کی لہر چل پڑی ہے۔ بے شمار قومیں آزاد ہورہی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے کشمیریوں کی مشکلات اور آزمائشوں میں ابھی کمی نہیں آئی۔ ممبران پارلیمنٹ اور یورپین پارلیمنٹ کے نومنتخب ممبران سے ملاقاتیں کرکے انہیں کشمیر کے پس منظر سے آگاہ کیا جانا ضروری ہے۔ مولانا محمد رشید نعمانی نے تلاوت قرآن مجید جبکہ مفتی عبدالجید ندیم نے نظامت کی۔ ہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کے حالیہ الیکشن کشمیریوں کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں۔ نوجوانوں اور کمیونٹی کے جذبے سلامت رہنے چاہیے۔ انشاء اللہ منزل آزادی دور نہیں۔ بھارت کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے کی جنگ ہار چکا ہے۔ کشمیریوں پر اس کے انسانیت سوز مظالم اس کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔ جدوجہد آزادی میں تحریک کشمیر برطانیہ کا اہم کردار ہے۔