مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوام نے توقع سے بڑھ کر پذیرائی دی جس پر سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں:افضل خان ایم ای پی
مانچسٹر ... رب کریم نے جو عزت مجھے دی ہے اس پر اسکی ذات کاتہہ دل سے مشکور ہوں اور آپ سب دوستوں کا احسان مند ہوں کہ آپ نے میری توقع سے بڑھ کر مجھے پذیرائی دی، پہلے بھی لارڈ میئر کے طور پر کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑی اب بھی ممبر یورپی پارلیمنٹ کے طور پر مجھے آپ لوگوں کے مفادات سب سے عزیز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب ممبر یورپی پارلیمنٹ اور لیبر پارٹی کے رہنما افضل خان اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے کیلئے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔ ان سے ملاقات کرنے والوں میں مرکزی جماعت اہلسنت، یوکے آئی ایم، مسلم لیگ ن، مسلم کانفرنس اور پروفیشنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمایئندہ وفود کے علاوہ تحریک حق خود ارادی کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کیساتھ صدر امجد مغل، سردار عبدالرحمن نے افضل خان سے ملاقات کرکے جون میں برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر ہونے والے مباحثے کے بارے میں تفصیلی تبادلی خیال کیا۔ مقامی صحافیوں نائب صدر پاکستان پریس کلب چوہدری اسحاق، سینئر صحافی علامہ عظیم جی، آصف مغل اور دیگر نے بھی انہیں بالمشفہ مل کر کامیابی کی مبارکباد دی جبکہ قونصل جنرل مانچسٹر ڈاکٹر ظہور احمد، ویلفیئر قونصل ساجد محمود قاضی، ٹریڈ قونصل عامر تھہیم نے بھی افضل خان کو یورپی پارلیمنٹ کارکن منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور قائمقام ہائی کمشنر عمران مرزا کیطرف سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا اور توقع ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے وقار کو سربلند کرنے اور پاکستانی انٹر نیشنل موقف کو یورپی اپرلیمنٹ میں اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔