مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صاحب اختیارافراد کو اللہ نے موقع دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کوئی عملی کام کر جایئں: لارڈ میئر بریڈ فورڈ
بریڈ فورڈ ... لارڈ میئر بریڈ فورڈ کونسلر خادم حسین نے صدر آزاد کشمیر کے اوورسیز مشیر واجد برکی کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کام کرنے والی تنظیموں کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں۔ آج جو صاحب اختیار ہیں انہیں اللہ نے موقع دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کوئی عملی کام کر جایئں۔ انہوں نے مہمان شخصیت سے کہا کہ اوورسیز کے حوالے سے آپ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے آپ کو اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنے وطن اور تارکین وطن کی باہمی ثقافت کو مضبوط کرنا ہوگا تارکین وطن کو درپیش سفری مشکلات کو دور کرتے ہوئے آسانیاں پیدا کرنا ہونگی آزاد کشمیر سے آئے روز لیڈران برطانیہ کادورہ کرتے ہیں وہ اعلیٰ حکام سے مل کرہی چلے جاتے ہیں عوام کے مسائل و مشکلات کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی یہاں عوام امید کرتے ہیں کہ آپ بحیثیت اوورسیز ایڈوائزر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے جموں کشمیر تحریک حق خوداعادیت کی تعریف کی اور کہا اس تنظیم کی کوششوں ہی سے برطانوی تاریخ میں پہلی بار 11 جون کو مسئلہ کشمیر پر باقاعدہ بحث ہورہی ہے۔ ۔واجد برکی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ زمانہ طالب عملی ہی سے سیاست میں ہیں اور ہمیشہ حق وسچ کی آواز بلند کی۔ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے فلسفے کا دوسرا نام ہے۔ اور میرا ویژن بھی بھٹو ازم ہی ہے۔ واجد برکی نے کہا کہ وہ اوورسیز میں بسنے والے تارکین وطن کی جائیدادوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھر پور اقدام کریں گے۔انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی قبضہ مافیا گروپ کو للکارا ہے اور صدر آزاد کشمیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جائے تاکہ اوورسیز کشمیریوں کا اعتماد بحال ہو اور وہ اپنے وطن میں سرمایا کاری کریں۔ پیپلز پارٹی کیتھلے کے صدر چوہدری جاوید بھڑک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر پابندی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی جنگ اور جیو گروپ پر لگائی جانے والی پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں یہ نہ صرف میڈیا کے خلاف سازش ہے بلکہ یہ جمہوریت کے خلاف سازشیں ہیں ۔ تقریب کی صدارت چوہدری مظہر نے کی جو میزبان بھی تھے تقریب میں حاجی عبدالحمید، کونسلرارشد حسین، کونسلر عابد حسین، لیاقت چوہدری، سجاول، چوہدری، برکت علی، چوہدری محبت علی، ماسٹر محبوب، ساجد حسین، چوہدری ، بشارت، حاجی فاضل، ظفر، پروفیسر نذیر تبسم، اصغر چارلی، چوہدری امین ،عابد کاظمی اور دیگرنے شرکت کی۔