مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈ فورڈ کے لوگوں کو لیبر پارٹی کی دوغلی پالیسیوں سے چھٹکارہ پانا چاہئے،برطانوی وزیر انصاف
بریڈ فورڈ:برطانوی وزیر انصاف شیلش وارا نے ایشائی کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ کنزرویٹو پارٹی اور مقامی معاشرے کا حصہ بن کر اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوار سکتے ہیں،وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ہی واحد لیڈر ہیں جن کی قیادت میں برطانوی عوام اپنا قومی اور عالمی تشخص بحال رکھ سکتے ہیں،خواتین ،نوجوان اور کاروباری حضرات پارٹی میں شامل ہو کر اعلیٰ عہدوں پر پہنچ سکتے ہیں برطانوی سیاست میں قابل لوگوں کا راستہ روکا نہیں جاتابلکہ ہم جیسے لوگوں کو وزیر بنا کر کنزرویٹو پارٹی کی حکومت نے ایک واضع مثال قائم کی ہے،برطانوی کابینہ میں پہلی بار دو مسلمان آ پ کی نمائندگی کر رہے ہیں،بریڈ فورڈ کے لوگوں کو لیبر پارٹی کی دوغلی پالیسیوں سے چھٹکارہ پانا چاہئے۔برطانوی حکومت کے جٹس اور لیگل ایڈ کے وزیر شیلش وارا یہاں کنزرویٹو مسلم فورم یارکشائر اور ہمبر کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت یارکشائر کی چیئر پرسن عطرت علی نے کی جبکہ اس موقع پر بریڈ فورڈ فیڈریشن کے چیئرمین بیری و ہٹیکر،سابق پارلیمانی امید وار محمد ریاض،بریڈ فورڈ مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن صبیحہ خان،کاروباری شخصیت حاجی تصدق حسین،طاہر نواز اکائونٹنٹ،فیڈریشن کے خزانچی راجہ اللہ دتہ ،کنزر ویٹو پارٹی کے سابق امید وار کونسلر عمران صفدر،ڈاکٹر غلام عباس،حاجی قربان حسین،چوہدری فضل حسین اور راجہ نجابت حسین نے خطاب کیا جبکہ بریڈ فورڈ کونسل میں کنزر ویٹو گروپ لیڈر کونسلر گلین ملز،کونسلر جان پیڈنگٹن،ممتاز شخصیات حاجی محبوب حسین،شفیق چوہان،خواتین رہنمائوں صائمہ اسلم رونا قریشی،ڈاکٹر نشاط چوہان،ڈاکٹر تسلیم طارق،نویدہ خان،تحریک کے یارکشائر سے چیئرمین چوہدری محمد اکرم،حاجی محمد نجیب اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سابق امید وار کونسلر چوہدری اکبر علی کے مشیر سردار عبدالرحمان خان،ظفر شاہ،نویر ریاض اور کنزرویٹو پارٹی کے مقامی ممبران کے علاوہ ممتاز شہریوں نے شرکت کی اور برطانوی وزیر سے ملاقات کی،شیلش وارا نے اپنے خطاب اور سوالات کے جوابات میں تفصیل سے حکومتی پالیسیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی سیاسی نظام میں حالیہ یورپی انتخابات میں جس قسم کے نتائج سامنے آئے ہیں اس سے ایشیائی کمیونٹی کو پہلے سے بھی زیادہ با شعور ہو کر کنزرویٹو پارٹی کا ساتھ دینا چاہئے کیونکہ صرف یہی پارٹی ہے جس کے نظریات مسلمانوں اور ایشیائی کمیونٹی کے قریب ہیں،انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے معاشی حالات کو بہتر بنانے،یورپی یونین سے حالات کے مطابق مذاکرات کرنے اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں اس سے وقتی طور پر تو تکلیف محسوس ہوتی ہونگی مگر مستقبل میں اس کے دورس نتائج سامنے آئیں گے،امیگریشن ،بیروزگاری اور سکولوں میں گورننگ باڈیز ختم کرنے کے حوالے سے بھی انہوں نے حکومتی نکتہء نظر بیان کیا اور کہا کہ ڈیوڈ کیمرون کی حکومت کسی بھی مخصوص طبقے پر پابندیاں لگانا نہیں چاہتی مگر برطانوی معاشرے میں اعتدال پسند لوگوں سے حکومت ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ اس ملک نے ہم امیگرنٹس کو نہ صرف روز گار اور بنیادی سہولتیں مہیا کیں بلکہ ہم نے بے شمار اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی ہماری ایشیائی کمیونٹی سے ہیں اور ہم سب ملکر ڈیوڈ کیمرون کے ہاتھ مضبوط کریں تو انہیں آئندہ وزیر اعظم بنا کر مزید ایشیائی نمائندے ہر ایوان میں بھیج سکتے ہیں اس موقع پر انہوں نے ممتاز کشمیری رہنما راجہ نجابت حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ کے ہر شہر میں متحرک نظر آتے ہیں اور گزشتہ تین ہفتوں میں ہم دونوں نے چار شہروں میں تقریبات میں شرکت کی ہے کمیونٹی کے لوگوں کو ایسے متحرک رہنمائوں کی بھرپور معاونت کرنی چاہئے،انہوں نے بریڈ فورڈ اور دیگر شہروں سے کنزرویٹو پارٹی کے پارلیمانی امیدواروں اور کونسلروں کی کامیابی کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کی جبکہ عطرت علی کو یقین دلایا کہ وہ انکی الیکشن کے بعد بھرپور معاونت کرینگے،اس سے قبل میزبان تقریب راجہ نجابت حسین،عطرت علی،چوہدری فضل حسین،چوہدری محمد اکرم،حاجی محمد نجیب،سردار عبدالرحمان خان اور صبیحہ خان،نویدہ خان کے علاوہ صائمہ اسلم اور رونا قریشی نے وزیر انصاف کا استقبال کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطرت علی نے جہاں راجہ نجابت حسین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور وزیر انصاف کی توجہ اس بات پر بھی مبذول کرائی کہ اندرون شہر سیٹوں پر کھڑے ہونے والے امیدواروں اور عوام کو نظر انداز نہ کیا جائے اور پارٹی لیڈر شپ انر سٹی سیٹوں پر بھی توجہ دے جبکہ بریڈ فورڈ فیڈریشن کے چیئرمین بیری و ہٹیکر نے کہا کہ شہر کے تمام کنزرویٹو ممبران کونسل اور پارلیمنٹ ملکر پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کر رہے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ بھی ہماری طرف توجہ دے گی تاکہ ہم بریڈ فورڈ کی سیٹوں پر آئندہ جنرل انتخابات جیت سکیں،انہوں نے تمام حاضرین خصوصاً بزنس کمیونٹی کے لیڈروں،خواتین اور راجہ نجابت حسین کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر