مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر پارٹی کونسل اور پارلیمنٹ نشستوں پر خواتین کو بھرپور نمایئندگی دے رہی ہے: لارڈ میئر مانچسٹرنعیم الحسن
مانچسٹر ... لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے برطانیہ میں خواتین کی معروف تنظیم آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن “اپوا“ کی عہدیدار خواتین سے ملاقات کی اور کہا کہکہ نارتھ ویسٹ سے لیبر پارٹی نے پہلے تجربہ کار پاکستانی مسلمان کو یورپی پارلیمنٹ کارکن منتخب کروا کر پاکستانیوں کے لیے رول ماڈل دے دیا اور راستہ کھول دیا ہے انہوں نے کہا کہ چوں کہ اب لیبر پارٹی کی اکثر لوکل کونسل وارڈوں اور پارلیمنٹ کی نشستوں پر خواتین کو آگے لایا جارہا ہے اس لیے پاکستانی خواتین زیادہ تعداد میں لیبر پارٹی میں شامل ہوں اور لیبرپارٹی کے پینل پر آئیں تاکہ انہیں شارٹ لسٹ ہونے میں آسانی ہو اس طرح ہماری خواتین پارلیمنٹ میں پہنچ سکیں گی۔ ، لارڈ میئر نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرہ کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ ”اپوا“ مانچسٹر نے عرصہ دراز سے خواتین اور خصوصاً نوجوان بچیوں میں پاکستان کی حب الوطنی کو اجاگر کرنے کا کام بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ کیا ہے، اس موقع پر اپوا وفد کی نمائندہ سیکرٹری جنرل مسز نصرت احمد نے کہا کہ اپواپاکستانی خواتین میں برطانوی معاشرتی زندگی کے بہترین اصولوں اور پاکستان کے بارے میں مثبت خیالات کو فروغ دینے اور انہیں برطانیہ میں اپنے اپنے خاندان اور معاشرہ میں اچھا مقام پیدا کرنے کے لیے تربیتی کام کرتی رہتی ہے اور پاکستان میں ممکنہ طورپر چیرٹی پروگرام کا انعقاد کرکے دکھی انسانیت کی خدمت کرتی رہتی ہے۔ مسز اقبال مغل نے کہا کہ فوسٹر پیٹرٹنگ کے سلسلے میں مسلمان بچے نان مسلم اور انگریز فیملیوں کو دینے سے بچوں کی اسلامی معاشرتی تربیت پر برا اثر پڑتا ہے اس کا تدارک ضروری ہے۔اپوا کی سینئر خاتون عابدہ غزنوی نے کہا کہ پاکستانی خواتین کے لیے سیاسی تربیت کے لیے بھی کوئی موٴثر فورم ہونا چاہیے۔ ۔ وفد میں مسز نصرت احمد ، مسز اقبال مغل، عابدہ غزنوی، شہزاد سومجی، رضیہ اقبال بالم، جہاں آرا خان شامل تھیں۔