مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
نازک موقع پر آرمی چیف کے حالیہ بیان نے کشمیریوں کے حوصلے بلند کئے ہیں: بیرسٹر سلطان محمود
بریڈ فورڈ ... برطانیہ بھر میں نئے ممبران یورپی پارلیمنٹ اور کونسلر کا اپنی کمیونٹی سے کامیاب ہونا انتہائی مسرت کا باعث ہےممبران پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے زور دیں تاکہ مظلوم کمشیری امن کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہارسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے دورہ یورپ سے برطانیہ واپسی پر اپنے دیرینہ دوست چوہدری مالک کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود نے برطانیہ میں آباد کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقے کے ممبر پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ میں آواز بلند کرنے پر مجبور کریں، انہوں نے کہا کہ ان کا برطانیہ، یورپ، امریکہ کے دورے کا مقصد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے، ان کی یورپی پارلیمنٹ میں ملاقاتیں ہوئیں جو کافی کامیاب رہیں۔ ، بیرسٹر سلطان محمود نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دورہ بھارت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو ان حالات میں بھارت کو دورہ نہیں کرنا چاہیے تھا کیوں کہ یہ بہت جلدی میں ہوا ہے، انہوں نے آرمی چیف کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کیا جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے بھارت میں نئی بی جے پی حکومت پر اپنی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا نئی بھارتی حکومت مسلمانوں کے خلاف ہے جب کہ کانگریس کی حکومت ان سے کافی بہتر تھی۔ پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر سید حسن بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گئے۔انہوں نے بیرسٹر سلطان محمود کو مسئلہ کشمیر کے لیے عالمی فورم میں آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا وہ ہرطرح سے ان کے ساتھ تعاون کریں گے کیوں کہ یہ ہم سب کامسئلہ ہے۔ اس موقع پر میزبان چوہدری مالک نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور نئے کونسلرز کو مبارک باد دی۔ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمن خان نے کہا کہ ہمیں مل کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ جب کہ پاکستان سے آئے ہوئے چکسواری سے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سائیں ذوالفقار علی آزاد نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود کی مسئلہ کشمیر کیلئے کوششوں کو وہ سلام پیش کرتے ہیں اور امید ہے کہ مسئلہ کشمیر بیرسٹر سلطان محمود ہی حل کریں گے۔دیگر مقررین نے تحریک کشمیر کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو خطے میں بدلتے سیاسی حالات کے تناظر میں یورپ کی اہم حکومتوں کے ساتھ اٹھایا ہے اور امریکہ میں بھی وہ نرندرمودی کے اقتدار میں آنے سے پیدا شدہ صورت حال اور جس سے مسئلہ کشمیر پر بھی اہم اثرات مرتب ہوں گے ۔ ان میں ڈاکٹر پرویزچوہدری سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری خورشید، راجہ اشتیاق، جنرل سیکرٹری طارق ایوب، لالہ علی اکبر و دیگر شامل تھے۔