مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق،پاکستان بھارت کو عالمی سازشوں کا توڑ کرنا ہو گا،بھیم سنگھ
اسلام آباد:پینتھرز پارٹی جموں و کشمیر کے صدر سردار بھیم سنگھ نے کہا ہے کہ امن خطے کی اہم ضرورت ہے انسانیت کومشکلات سے نکالنے کیلئے ہمیں مل کر اپناکرداراداکرناہوگا،آزادی ہرانسان کابنیادی حق ہے ،کسی انسان کی آزادی کوچھینا نہیں جاسکتا، جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارت پاکستانی قیدیوں کو رہاکرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیراہتمام منعقدہ میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ آر پار کے کشمیری دانشوروں کے آپس میں اجلاس ہونے چاہئیں۔ہم پاکستان اور بھارت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں دو سال دیں ہم مل بیٹھ کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے غور وخوض کریں، مہاراجہ ہری سنگھ نے کشمیریوں کو شناخت دی ہے اس قانون کو کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا،کشمیر کا شناختی کارڈ رکھنے والے سیز فائر لائن کے دونوں جانب آجاسکتے ہیں۔ نفرتیں ختم کرکے ہمیں آگے بڑھنا ہو گا ،انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان اور بھارت کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ ان سازشوں کا توڑکرناہوگا۔دونوں ممالک مضبوط اورتجارتی طور پر مستحکم ہونگے توعوام خوشحال ہوں گے ۔