مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عید کا چاند متنازع یورپ میں مسلمان دو حصوں میں بٹ گئے ، جمعرات کو روزہ بھی عید بھی!!
لندن... ریجنٹ پارک مسجد لندن نے سعودیہ میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد برطانیہ میں بھی جمعرات کو عید کا اعلان کر دیا ہے .. اہلسنت مکتبہ فکر کا تیس روزے پورے کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق ریجنٹ پارک مسجد نے حسب روایت سعودی عرب میں چاند کے اعلان کے مطابق برطانیہ میں8 اگست کو عید منانے کا فیصلہ کیا ہے ..برطانیہ سمیت یورپ کے متعدد ممالک سعودی عرب میں چاند کی رویت کے مطابق عید کرتے ہیں مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی تمام مسلم کمیونٹی جمعرات کو عید کرے گی اس سلسلے میں دارالحکومت کی سب سے بڑی ریجنٹ پارک مسجد میں عید کی پہلی نماز صبح سات بجے اور اس کے بعد ہر گھنٹے بعد دوپہر بارہ بجے تک چھ نمازیں ادا کی جایئں گی جن کی امامت با الترتیب شیخ خلیفہ عزت ، شیخ صادق فازی، شیخ عبدل حیی ، شیخ سلیمان، شیخ فایدسید اور شیخ عبدالاسلام کریں گے ..دوسری جانب اہلسنت مکتبہ فکر کے علماء حضرات کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں چونکہ شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لئے عید الفطر جمعہ9 اگست کو ہو گی، برٹش مسلم فورم نے پہلے ہی اعلان کررکھا ہے کہ برطانیہ کی سو فیصد بریلوی مساجد میں عید جمعہ کے روز ہی ہوگی۔ برٹش مسلم فورم میں کنفڈریشن آف سنی مساجد مڈلینڈسمیت جماعت اہلسنت کی تقریباً ساڑھے سات سو مساجد شامل ہیں ...