مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پارٹی کے دیگر ارکان کو بھی کشمیریوں کا ہمنواز بنانے میں تحریکی رہنمائوں کی معاونت کرینگے ،امجد بشیر ایم ای پی
بریڈ فورڈ ... یورپی پارلیمنٹ کے یارکشائر و ہمبر سے نو منتخب رکن امجد بشیر نے جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کو اپنی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کشمیریوں کے غیر مشروط حق خودارادیت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے اپنی جماعت اور یورپی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ عرصہ دراز سے راجہ نجابت حسین اور سردار عبدالرحمان خان سمیت انکے ساتھیوں کی کاوشوں کے اعتراف میں اور دونوں رہنمائوں کی مشاورت سے تحریک آزادی کشمیر کی سفارتی سرگرمیوں کو پارٹی کے لیڈر نائجل فر اج تک بھی پہنچائیں گے۔ یو کے انڈی پینڈنٹ پارٹی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے بریڈ فورڈ کے ممتاز سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیت امجد بشیر نے کہا کہ وہ کمیونٹی کے حوالے سے بہت متحرک رہے ہیں اور کمیونٹی کے مسائل کو قریب سے جانتے ہیں جبکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے ماضی میں راجہ نجابت حسین اور انکی پوری ٹیم کے ساتھ ملکر مسئلہ کشمیر کو برطانوی پارلیمنٹ اور مقامی سیاستدانوں تک پہنچانے میں ہمیشہ معاونت کی اور اب یورپ کے ممالک کی یورپی یونین میں جاکر جہاں وہ کشمیر گروپ میں شامل ہوکر اپنا کردار ادا کریں گے بلکہ یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین کی حکومتوں تک مسئلہ کشمیر کو ایک کو ایک انسانی حقوق کا مسئلہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی یاددہانی کرائیں گے جبکہ مقامی سطح پر اپنی پارٹی کے دیگر ارکان کو بھی کشمیریوں کا ہمنواز بنانے میں تحریکی رہنمائوں کی معاونت کرینگے ۔ امجد بشیر یہاں اپنے انتخاب کے بعد تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمن خان سے ملاقات کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے اس موقع پر پارپی کے مرکزی رہنما مجیب الرحمن بھٹو بھی موجود تھے ۔ دونوں رہنمائوں نے نو منتخب ممبر یورپی پارلیمنٹ کو اپنی تنظیم اور کشمیری قوم کی طرف سے خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ آج یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر دوست ارکان کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ وہ لوگ بھی پہنچ گئے ہیں جو ذاتی طور پر اس مسئلہ پر ماضی میں اپنا ایک متحرک کردار ادا کرتے رہے ہیں ۔ راجہ نجابت حسین اور سردار عبدالرحمن خان نے امجد بشیر کو کشمیری پٹیشن اور برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث کے والے سے بھی بریف کیا او ر کہا کہ تحریک کی کوششوں کے نتیجے میں برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ستر سے زائد ارکان کے علاوہ لیبر کنزرویٹو اور لبرل گروپ کے یورپی پارلیمنٹ میں لیڈروں نے بھی ہماری پٹیشن پر دستخط کرکے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ یو کے انڈی پینڈنٹ کے لیڈر نائجل فر اج MEP بھی بہت جلد اس پٹیشن پر دستخط کرینگے تا کہ ہم دیگر پارٹی ارکان سے بھی حمایت حاصل کر سکیں ۔ اس موقع پر تحریکی رہنمائوں نے برطانیہ اور یورپی پارلیمنٹ میں اپنی سرگرمیوں اور دیگر کشمیر دوست ارکان کے بارے میں بھی بریفنگ دی جبکہ سردار عبدالرحمن خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا خصوصی پیغام بھی دیا اور ممبر یورپی پارلیمنٹ کو آزاد کشمیر کے سرکاری دورے کی بھی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی صحت یابی اور مناسب اوقات پر ریاست کے تمام علاقوں کے دورے کا بھی وعدہ کیا ۔