مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خصوصی بچوں کی تربیت کیلئے وقف المدثر ٹرسٹ کا چیریٹی ڈنر، لارڈ نذیر اور افضل خان ایم ای پی کی شرکت
مانچسٹر ... معذور بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے مصروف عمل المدثر ٹرسٹ کے زیراہتمام مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں ایک چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا اسکی میزبانی چوہدری انوار جیلانی نے کی۔ نظامت کے فرائض لانگ سائٹ کے کونسلر رب نواز نے سرانجام دیے۔ لارڈ نذیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور بچے والدین کیلئے خداوند کریم کی طرف سے ایک آزمائش وامتحان ہے اور بحیثیت انسان ہمارا یہ فرض ہے کہ معاشرے کے معذور افراد کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ جو مسلمان اﷲ کی راہ میں خرچ کرتا ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی زندی کا شعار بناتا ہے رب کریم اسکے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے اور عزت ودولت میں اضافہ ہوتا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر کے کاروباری حضرات خیراتی کاموں میں ہمیشہ دل کھول کر عطیات دیتے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ نو منتخب ممبر آف یورپین پارلیمنٹ افضل خان نے خطاب کرتے ہوئے حدیث قدسیہ کا حوالہ دیتے وہئے کہا کہ رب کریم قیامت والے دن پوچھیں گے کہ میں بھوکا پیاسا تھا اے میرے بندے تو نے مجھے پوچھا تک نہیں پھر بندہ عرض کرے گا اے رب تو جہاں کا مالک ہے تمہیں کیا ضرورت تو پھر رب کہے گا میرے بندے ضرورت مند تھے اور تم نے انکی داد رسی نہیں کی۔ خیرات کے بارے حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عثمانؓ کے درمیان سخاوت کرنے کا سخت مقابلہ ہوا وہ بڑھ چڑھ کر اپنا مال واسباب حضورؐ کی خدمت اقدس میں پیش کررہے تھے جبکہ ایک صحابی جو غریب تھا اس نے یہود کے کنویں سے پانی نکال نکال کر ایک کلو کھجور جمع کرکے حضورؐ کے سامنے پیش کی تو انہوں نے کہا کہ تمہاری خیرات سب سے زیادہ ہے۔ لہٰذا ہم کو پیغمبرات کے بتائے ہوئے احکامات پر چل کر بڑھ چڑھ کر خیراتی کاموں میں حصہ لینا چاہیے۔ المدثر ٹرسٹ کو بھرپور مالی تعاون فراہم کرنے کیلئے نارتھ ویسٹ ریجن سے ایک جامعہ منصوبہ بندی کی جائے گی۔ سابق انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری تنویر احمد نے کہا کہ انہوں نے ادارے کے لیے اپنی زمین مختص کی ہے اور اپنی آمدنی کا کچھ حصہ تاحیات وقف کردیا ہے ۔ المدثر ٹرسٹ کے اعزازی بانی وچیئرمین سید مدثر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکے چار بہن بھائیوں میں سے دو اندھے اور دو ذہنی معذور تھے یہی وہ وجہ تھی جس سے انہوں نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اس ٹرسٹ کی بنیاد کا مقصد معذور بچوں کی زندگیوں اور مستقبل کو سنوارنا ہے تاکہ وہ بڑے ہوکر معاشی طور پر آزاد زندگی بسر کرنے کے قابل ہوجائیں اور معاشرے کے اہم ممبر بنیں ہمارا مقصد پاکستان کے دور دراز علاقوں میں پہنچ کر معذور بچوں کے لئے وہ تمام سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائیں جس سے ووہ بہتر تعلیم حاصل کرسکیں۔ اس چیریٹی ڈنر کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا مولانا ارشد مصباحی نے اسکی سعادت حاصل کی اور آیات کا اردو میں ترجمہ کرکے چیریٹی کے اغراض ومقاصد بیان کیے ڈنرمیں مانچسٹر کی معروف کاروباری شخصیات نبیل،عدیل، چوہدری مسرت علی، ظہور احمد، چوہدری ریاض، اختر زاہد آف اولڈہم، منشا، چوہدری الطاف شاہد سدھو سمیت سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے دست راست بیرسٹر سیف اﷲ نے خصوصی شرکت کی اور مخیر حضرات نے چالیس ہزار پونڈ کے عطیات دیے۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)