مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال کی طرف سے نسیم اشرف اور قاری محمد بلال کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کونسلر محمد فاروق نے لوٹن بارو کونسل کے میئر اور کونسلر طاہر ملک نے ڈپٹی میئر کا حلف اٹھالیا
لوٹن ... لوٹن کونسل محبت اور بھائی چارے کی ایک نمایاں علامت ہے جہاں برٹش کیساتھ ساتھ ایشیائی کمیونٹی کو بھی مکمل نمائیندگی حاصل ہے اس نمائیندگی کا تقاضہ ہے کہ میں لوٹن کی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلوں اور موجودہ بھائی چارے کی فضا کو مزید موثر بنائوں۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب میئر لوٹن کونسلر محمد فاروق نے تقریب حلف وفاداری کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوٹن کی تمام کمیونٹی کےباالعموم اور حلقہ ڈالو کے رہائشیوں کے باالخصوص شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے ان کی سپورٹ کی۔ حلف برداری کی خصوصی تقریب ٹائون ہال میں ہوئی جہاں چیدہ چیدہ مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ میئر کے طور پر حلقہ ڈالو کے کونسلر محمد فاروق اور ڈپٹی میئر کے عہدہ پر حلقہ چالنی سے کونسلر طاہر ملک نے حلف اٹھایا۔ دونوں کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی سے ہے۔ جبکہ کونسلر چوہدری محمد اشرف، کونسلر نسیم ایوب، کونسلر خدیجہ ملک، کونسلر راجہ وحید اکبر اور کونسلر راجہ محمد اسلم اور کونسلر محمود حسین کو کیبنٹ میں لیا گیا ہے۔ میئر کے لئے نام سینئر کونسلر چوہدری محمد اشرف نے تجویز کیا اور سیکنڈ کیبنٹ ممبر نسیم ایوب نے کیا جبکہ کونسلر طاہر ملک کا نام ڈپٹی میئر کے لئے ان کے حلقہ چانی کے سابق میئر ٹام شو نے پیش کیا اور سیکنڈ کونسلر کونسلر خدیجہ ملک نے کیا۔ تقریب میں لارڈ آف لوٹن بل مکینزی، ایم پی لوٹن نارتھ کیلون ہوپکنز، پاکستان ہائی کمیشن کے نمائندے سہیل احمد، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، کاروباری سماجی شخصیت شبیر مغل، مسلم کانفرنس کے شبیر ملک، نو منتخب میئر کی اہلیہ میئرس کوثر پروین، ڈپٹی میئر کی اہلیہ آسیہ ملک سمیت متعدد شہروں کے میئرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے پروفیشنلز نے شرکت کی۔