مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کاروان فکر، تحریک کشمیر اور جمعیت علماء برطانیہ کی نومنتخب ایم ای پیز کو مبارکباد نیک خواہشات کا اظہار
لندن ... یورپی پارلیمنٹ کیلئے حالیہ انتخابات میں تین پاکستانی نژاد شخصیات کی کامیابی پر مختلف تنظیموں اور کمیونٹی رہنمائوں نے مسرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آیئند قرار دیا ہے۔ چیئرمین کاروان فکر برطانیہ شاکر قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ برطانوی پارلیمانی انتخابات میں جس طرح پاکستان نژاد ممبران میں اضافہ ہوا اسی طرح ان یورپی انتخابات میں اپنے لوگوں کا اضافہ اس امر کی واضع دلیل ہے کہ ہماری کمیونٹی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے ٹوری پارٹی کے سجاد کریم، لیبر کے افضل خان اور یوکے آئی پی کے امجد بشیر کو مبارکباد دیتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ یقینی طور پر اپنی مادر وطن کی ترقی و استحکام کیلئے سود مند ثابت ہونگے۔ تحریک کشمیر یورپ نے بھی سجاد کریم کو تیسری اور افضل خان اور امجد بشیر کو پہلی دفعہ کامیابی پر مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ میں سجاد کریم کا کردار کمیونٹی کی نمائندگی خوش آئند ہے۔ انہوں نے مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہد اور حق خودارادیت کو یورپین پارلیمنٹ میں جس طرح پیش کیا اس کو کشمیری قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یورپین ممبران کے کردار کو تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کونسلر افضل کیانی نے برطانوی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ یورپین پارلیمنٹ کیلئے ان کا منتخب ہونا مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم ت کو پارلیمنٹ کے اندر پیش کرکے یورپین ممالک کی توجہ مبذول کرانے میں مددگار ثابت ہونگے۔ صدر تحریک کشمیر یورپ ۔ محمد غالب نے کہا کہ امجد بشیر پہلی بار برطانوی سیاست میں ابھرتا ہوا ایک نیا چہرہ ہے وہ بھی سجاد کریم اور افضل کیانی کے نقش قدم پر چل کر یورپین پارلیمنٹ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ جمعیت علماء برطانیہ کے مولانا سید اسد میاں، مولانا محمد اکرم، مولانا جمال بادشاہ، سودا اعظم اہل سنت والجماعت کے مفتی محمد تقی، قاری عبدالرشید، مولانا محمد شفیق، مولانا محمد احسن،، مولانا یونس خان، حافظ محمد ارشاد، مولانا محمد حامد خان، حافظ عطاء اللہ، ختم نبوت فورم یورپ کے مفتی فیض الرحمن، مولانا غلام مرتضیٰ حسن، مولانا محمد اقبال رنگون، مولانا اقبال قادری، علماء رابطہ کونسل کے مولانا سہیل باوا، مفتی عبدالوہاب، ادارہ ارشاد الاسلام اولڈہم کے مفتی ہلال محمود، مولانا عمر فاروق، مولانا عادل فاروق، حافظ عامر فاروق نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں راجہ افضل خان کیانی، امجد بشیر اور سجاد کریم کا منتخب ہو کر جانا مسلمان کمیونٹی کے لئے نیک شگون ہے۔ ۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ مقامی سیاسی عمل میں شرکت سے ہمیں اپنے مسائل کو منتخب لوگوں سے حل کروانے میں آسانی بھی ہوگی اور مقامی لوگوں میں گھل ملنے کے مواقع بھی ملیں گے۔