مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
سیاسی وابستگیوں ، مذہبی، ولسانی تفریق سے بالا تر ہوکر حلقہ کے عوام کی خدمت کروں گا: کونسلر محمد شفیق
بریڈفورڈ ... میری کامیابی میں کمیونٹی نے جس طرح مل جل کر کردار ادا کیا میرے لئے ایک یادگار تجربی ہے جسے میں عمر بھر نہیں بھول سکتا۔ ان خیالات کا اظہار لیبر پارٹی بریڈفورڈ مور وارڈ کے نومنتخب کونسلر محمد شفیق نے مبارکباد دینے کیلئے آنے والے اپنے سپورٹرز چوہدری زمرد، راجی حیدری، راجہ شکیل خان، راجا اسرار حیدر، راجہ تھویر، گل زمان، راجہ زاور فیصل، راجہ قابل حسین و دیگر کا شکریہ اد کرتے ہوئے کیا۔ کمیونٹی رہنمائوں نے کونسلر شفیق کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر اپنی وارڈ کی عوام کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں گے۔ دریں اثنا کونسلر محمد شفیق کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی ہوا جس میں سابق لارڈ میئر کونسلر غضنفر خالق، پروفیسر نذیر تبسم ، خالد سعید قریشی، محمد یونس، پرویز فتح ، عبدالقیوم، منشاء اقبال نے خطاب کیا۔نومنتخب کونسلر محمد شفیق نے حلقہ کے رہائشیوں کی جانب سے اگلی ٹرم کے لئے بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں دوبارہ منتخب کرنے پر دل کی گہرائیوں سے خوشی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ کونسلر منتخب ہونے کے بعد میں ان لوگوں کا بھی نمائندہ ہوں جنہوں نے انہیں ووٹ دیا اور ان کا بھی جنہوں نے اس بار انہیں ووٹ نہیں دیا۔ میں سیاسی وابستگیوں ، مذہبی، ولسانی تفریق سے بالا تر ہوکر حلقہ کے عوام کی بھرپور خدمت کروں گا، یہی لیبر پارٹی کے بنیادی اصولوں کا حصہ ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لیبر پارٹی امیگرینٹس اور ورکنگ پیپلزکے حقوق کے تحفظ کی علم بردار ہے، وہ ملک کے تمام شہریوں کو بلا تمیز مذہب،رنگ ، نسل اور لسانی بیک گراؤنڈ برابری کا درجہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی 12برس کے بعد بریڈفورڈ کونسل میں اکثریت حاصل کر پائی ہے، وہ بریڈفورڈ کے عوام کے مسائل بالخصوص صحت، تعلیم سماجی بہبود اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرے گی۔مقررین نے ایشیائی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اپنی مذہبی ولسانی وابستگی اور رنگ ونسل سے بالا تر ہوکر مجموعی سیاسی دھارے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔