مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یوم تکبیر28 مئی 1998ء کا دن پاکستان بننے کے بعد تاریخی اہمیت کاسب سے اہم دن ہے: راجہ سجاد
بولٹن ...مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ جلیل نے یوم تکبیر کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد کی اور نظامت کے فرائض بھی سر انجام دیئے ۔ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا راجہ غلام فرید نے اسکی سعادت حاصل کی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ نارتھ ویسٹ زون کے صدر راجہ سجاد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھائیس مئی 1998ء کا دن پاکستان بننے کے بعد تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس وقت اور موجودہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ہمسایہ ملک بھارت کے ایٹمی طاقت بننے کے بعد دفاعی پوزیشن کو مضبوط کرنے کیلئے عالم اقوام کی طاقت ور طاقتوں کے دبائو کی پرواہ کئے بغیر ایٹمی دھماکے کرکے پاکستانی غیور عوام کو ایک ایسا تحفظ فراہم کیا جو ایک بہت بڑا کارنامہ تھا ۔ ہمارے قائد کی جرات مندی اور مدبرانہ سوچ نے پاکستان کو خود کفیل بنانے کا جو عزم کیا ہوا ہے وہ انشا اللہ اپنے موجودہ دور اقتدار میں پورا کرینگے ۔ یوم تکبیر منانا در اصل تجدید عہد ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ہم اپنے اہداف کے حصول کیلئے ہمہ تن مصروف عمل ہیں ۔ آخر میں انہوں نے جماعتی کارکنان اور عہدیداران پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ مسلم لیگ ن برطانیہ و یورپ سفارتی ونگ کے چیئرمین کونسلر عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چودہ اگست کے بعد اٹھائیں مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے ۔ قائد وزیر اعظم نواز شریف نے اربوں ڈالرز کو ٹھکرا کر ملکی سالمیت کو ترجیح دی اور ایک ایسا کارنامہ سر انجام دیا جسکی وجہ سے آج تک بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے سر فخر سے بلند ہیں اور اسلامی ممالک میں پاکستان ہی وہ صرف واحد ایٹمی طاقت ہے جو کہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر برابری کی سطح پر بات کر سکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد یاں نواز شریف کے اس فیصلے نے دشمنوں کو دفاعی حکومت عملی پر مجبور کر دیا وگرنہ اس وقت حالت اتنے نازک تھے کہ خدانخواستہ ملکی سلامتی ایک سوالیہ نشان تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے پس منظر میں پاکستان کی مسلح افواج کا کردار مثالی اور سب سے اہم تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف اب بھی ملک کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں میں لیجانے کیلئے پر عزم ہیں اور انکی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے حالات دن بدن بہتری کی جانب گامزن ہیں آخر میں انہوں نے نارتھ ویسٹ اور خصوصاً بولٹن کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل حالات میں بھی قائد کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اور اب بھی ہیں ۔ تقریب سے بری برانچ کے صدر صفدر عبداللہ ، نائب صدر مسلم لیگ ن برطانی راجہ قیوم کے علاوہ نائب صدر آزاد کشمیر راجہ فرید ، کونسلر عبد الزمان ، چوہدری اختر زمان نے بھی خطاب کیا اور تمام عہدیداران اور کارکنان نے پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتھک اور محنتی انسان ہیں برطانیہ کے اندر جماعت کی مضبوطی اور مشکل حالات میں اسے منظم رکھنے میں انکا کردار جماعتی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا ۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی اور یوم تکبیر کے اس موقع پر کیک کاٹا گیا ۔ بیور و رپورٹ:فیاض بشیر