مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بارہمولہ ‘ مہلک ہتھیاروں کا استعمال ، عبدالغنی سمیت 75زخمی ، 10کی بینائی متاثر
سرینگر ...مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں 2010 ، 2011 اور 2013 کے دوران مہلک پیلٹ گن کی فائرنگ سے کم سے کم 75 کشمیری نوجوان زخمی ہو ئے ۔ زخمیوں میں عبدالغنی بھی شامل ہیں جن کا 25اگست 2011کو انتقال ہو گیا تھا جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بارہمولہ کی انتظامیہ نے جموںو کشمیر رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت دائر ایک درخواست کے جواب میں تصدیق کی ہے کہ مہلک ہتھیار کی وجہ سے دس افراد کی بینائی شدید متاثر ہو ئی ہے ۔یہ درخواست کل جماعتی حریت کانفرنس کے لیگل سیل کے رہنما عبدالمنان بخاری نے دائر کی تھی ۔ درخواست میں 2010 سے 2013 کے درمیان ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل ہونے والے زخمی مظاہرین کی تعداد کے بارے میں معلومات طلب کی گئی تھیں ۔ تاہم ہسپتال انتظامیہ نے صرف گزشتہ چند ماہ کے دوران ہسپتال میں داخل ہونے والے زخمیوں کے اعدادوشمار فراہم کئے ہیں۔ اطلاعات کیمطابق ایک درخواست کے جواب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال 9 فروری سے 11مارچ تک ڈسٹرکٹ ہسپتال بارہمولہ میں 91مریض داخل ہوئے جن میں 40پیلٹ گن سے زخمی ہوئے تھے ۔