مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کو موجودہ عالمی حالات سے نبردار آزما ہونے کیلئےدیانتدار قیادت کی ضرورت ہے،طاہرالقادری
ٹورنٹو...پاکستان کو موجودہ عالمی حالات سے نبردار آزما ہونے کیلئے اہل اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہائوس آف لارڈ برطانیہ کے پاکستان نژاد لارڈ نذیر احمد اور لارڈ قربان حسین سے ٹورنٹو کینیڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا رہنمائوں کے درمیان بین الاقوامی حالات کے تناظر میں پاکستان کی اہمیت پر پر گفتگو کی گئی جبکہ بھارت اور افغانستان میں قیادت کی تبدیلی کے باعث پاکستان کے سیاسی حالات میں تبدیلی اور مسئلہ کشمیر پر امکانی تبدیلیوں کو بھی زیر بحث لایا گیا،ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان میں اپنے اعلان کردہ سبز انقلاب کے خدو خال اور آئندہ کی حکمت عملی سے بھی ہائوس آف لارڈ کے ممبران کو آگاہ کیا،دونوں ممبران نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ان کے مستقبل کے لائحہ عمل کو عملی شکل دینے کے دوران ممکنہ مسائل اور مشکلات پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔