مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی سوشل کلب کےتعاون سے برطانیہ میں پی ٹی آئی عید ملن کا انعقاد کیا جائے گا: امجد خان
لندن... پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سینئر رہنما اور ممتاز بزنس مین امجد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل کلب اور پی ٹی آئی کے مشترکہ تعاون سے برطانیہ میں پی ٹی آئی کی طرف سےآزادی ڈے اور عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کی مہمان خصوصی مشیر عمران خان برائے اوورسیز پاکستانیز اور مادر پی ٹی آئی فوزیہ قصوری ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار امجد خان سینئر رہنما پی ٹی آئی نے اصغر رانجھا، خالد فاروق، واجد عباسی، تیمور عباسی، ڈاکٹر افضل، خالد دار، سعید انور، فیصل خواجہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فوزیہ قصوری کے استقبال اور پروگرام کے انتظامات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امجد خان، واجد عباسی اور دیگررہنماؤں نے کہا کہ اس وقت برطانیہ کے اندر صاحبزادہ جہانگیر مشیر عمران خان دن رات جماعت کی کامیابی کے لئے کام کر رہے ہیں اور صاحبزادہ جہانگیر، امجد خان، خالد فاروق اور دوستوں نے بہت کم وقت میں بڑے بڑے کام کرکے ثابت کیا ہے وہ ہی حقیقی معنوں میں پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔