مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
سکاٹ لینڈ کو برطانیہ کا ہر صورت حصہ رکھناہے اسکے بغیر برطانیہ کی کلیدی حیثیت ختم ہوجائے گی: سجاد کریم
مانچسٹر ۔۔۔ یورپی پارلیمنٹ کے تیسری دفعہ رکن منتخب ہونے کے بعد ڈاکٹر سجادکریم نے کمیونٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے واضح کیا کہ یورپی پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے مسئلہ کشمیر کو حل کروانا میری پہلی ترجیح ہے اور میں آئندہ پانچ سالوں میں اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کا فروغ اور پاکستان کی ترقی میں یورپی یونین کے کردار کو مضبوط بنانے کے لئے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی مہم ختم ہو چکی ہے اور نتائج آپ کے سامنے آ چکے ہیں لیکن ابھی میرا کام ختم نہیں ہوا بلکہ ابھی ہم سب کو مل کر ایک اور اہم کام کرنا ہے کہ آئندہ ستمبر میں سکاٹ لینڈ کے مستقبل کے بارے میں ہونے والے ریفرنڈم میں اپنا کردار احسن طریقے سے نبھانا ہے ۔ ہمیں ہر صورت میں سکاٹ لینڈ کو برطانیہ کا حصہ رکھناہے کیونکہ برطانیہ سے سکاٹ لینڈ کی علیحدگی سے برطانیہ کی کلیدی حثیت ختم ہو جائے گی خواہ یہ یورپ میں ہو، اقوام متحدہ میں ہو ، نیٹو میں ہو یا پھر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں ہو۔ ہمیں برطانیہ کو دنیا میں ایک اعلیٰ مقام پر رکھنے کے لئے ملک کو متحد رکھنا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبداللہ زید نے کہا کہ ہم سخت مقابلے کے بعد سجاد کریم کو تیسری دفعہ منتخب کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ہمیں سجاد کریم کی طرف سے کئے جانے والے کاموں پر فخر ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جہاں انہوں نے ماضی میں جی ایس پی پلس اور مسئلہ کشمیر سمیت بہت سے اہم معاملات پر یورپی یونین میں کارہائے نمایاں سرانجام دئے ہیں وہیں آئندہ بھی وہ ایسے ہی مثبت ایشوز پر توجہ دیں گے ۔انہوں نے تقریب میں موجود سجادکریم کی انتخابی ٹیم کے ارکان کے کام کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ قومی مفادات کے تمام تر کام ٹیم ورک سے ہی مکمل ہوتے ہیں اور میں امید ظاہر کرتا ہوں کہ آئندہ بھی یہ ٹیم متحرک رہ کر اپنا کردار نبھائے گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محبوب الٰہی بٹ نے کہا کہ سجاد کریم کی مسلسل تیسری دفعہ کامیابی سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ کمیونٹی کے واحد مقبول و محبوب راہنما ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس اور دیگر معاملات اب بہت پرانے ہو گئے ہیں آئندہ سجاد کریم کو بہت سے دیگر کام بھی کرنے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے گذشتہ دس سالوں میں اپنے ساتھیوں ا ور نارتھ ویسٹ کے عوام کو سرخرو کیا ہے آئندہ بھی وہ اپنے اقدامات اور اپنی کوششوں سے ہمیں یہ موقع دیں گے کہ ہم ان کی ذات پر فخر کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم سب نے اپنی کوششوں اور سخت محنت سے انتخابی مہم چلا کر سجاد کریم کو تیسری دفعہ یورپی پارلیمنٹ کا رکن منتخب کروایا ہے اسی طرح ہم آئندہ بھی ہر قدم پر ان کے ساتھ رہیں گے ۔ سکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کو روکنے کی تحریک میں ہم سجادکریم کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلیں گے ۔ تقریب میں حاضرین نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ ماضی کی طرح آئندہ بھی سجاد کریم کا مکمل ساتھ دیں گے اور قومی اہمیت کے تمام معاملات میں ان کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر چلیں گے ۔ یورپی پارلیمنٹ کے تیسری دفعہ منتخب ہونے والے رکن سجادحیدر کریم کے انتخاب پر کمیونٹی کی طرف سے زبردست خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ انتخابی نتائج کے بعد انہیں جلوس کی شکل میں ولمزلو روڈ مانچسٹر کے ایک ریسٹورینٹ میں لایا گیا جہاں ان کے استقبال کے لئے سینکڑوں افراد پہلے سے موجود تھے ۔ جونہی سجاد کریم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ولمزلو روڈ پہنچے تو ان کے حامیوں نے پرجوش تالیوں اور نعروں سے ان کا استقبال کیا ۔انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور فضاء میں غبارے چھوڑے گئے ۔ استقبالیہ ہجوم میں مٹھائی بھی بانٹی گئی اور حاضرین نے بڑھ چڑھ کرخوشی سے ایک دوسرے کے منہ میں مٹھائی ڈالی ۔ اس دوران خوشی کے ماحول میں حاضرین ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد بھی پیش کرتے رہے ۔ سجاد کریم نے ہر شخص کو گلے لگا کر مبارکباد وصول کی ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ کے صدر گلزار خان ، پاکستان مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے چئیرمین راجہ آفتاب شریف ، تحریک انصاف برطانیہ کے راہنما چوہدری خادم حسین کتھریلی ، فرینڈز آف منڈی بہاؤ الدین کے چئیرمین چوہدری لیاقت باجوہ ، کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے چئیرمین راجہ ادریس ، جنرل سیکرٹری فراز بھٹی ، شمیم راجہ ، چوہدری نواز گوندل ، کونسلر عبدالعزیز ، حاجی صغیر احمد، چوہدری مسرت علی ، چوہدری محمد انور ، حاجی فضل کریم ، راجہ فضل مجدد، اعجاز کریم ، امجد اصغر ، چوہدری طاہر رفیق سالیسٹر ، چوہدری شفیق الزمان ، پرویز مسیح ، عمر ریاض ، فاروق شہزاد سمیت نارتھ ویسٹ انگلینڈسے سینکڑوں افراد موجود تھے ۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)