مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انڈین کشمیر،گھر گھر چھاپوں کا نیا سلسلہ شروع،متعدد شہری گرفتار،جھوٹے مقدمات درج
سرینگر،کپواڑہ...مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر چھاپوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا،متعدد شہری گرفتار، جھوٹے مقدمات درج کر لئے گئے ،کلاروس میں سیاسی تصادم کے بعد غیر علانیہ کرفیو نافذ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں الیکشن سے قبل بارہمولہ میں پتھراؤ کے الزام میں پولیس کی مرتب کردہ فہرست پر دوبارہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے ،اتوار کو ایک بار پھر کریک ڈائون کا آغاز کیاگیا اور چھاپے کے دوران ثاقب اسلم جرنیل ولد محمد اسلم ساکن خواجہ باغ نامی 18سالہ نوجوان، جو پیشے سے رنگ ساز ہے ، کو گرفتار کیاگیا۔ اس سے ایک روز قبل اولڈ ہسپتال کے قریب چھاپہ مارتے ہوئے عاشق قادر لون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ معلوم ہواہے کہ پولیس نے مختلف علاقوں میں گھر گھر چھاپوں کے دوران متعدد کشمیریوں کو گرفتا ر کر کے جھوٹے مقدمات بھی قائم کئے ہیں جن کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں دریں اثناء مقبوضہ کشمیرکے ضلع پونچھ میں ایک بھارتی فوجی نے معمولی تنازع پر اپنے دو ساتھیوںکوقتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ۔ بھارتی پولیس کے مطابق ایک بھارتی فوجی نائیک درشن کمار نے ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب واقع میدان پوسٹ پر اندھادھند فائرنگ کر کے ایک جے سی او صوبیدار چھمیل سنگھ سمیت دو ساتھی فوجیوں کو ہلاک کر دیا اور بعدازاں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ادھر پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے حسن وانی کے قریب سے ایک معمر شخص کی لاش برآمد کی ہے ۔