مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
رمضان میں کمیونیٹیز کواکٹھا کرنے کا مقصدانڈراسٹینڈنگ پیدا کرنا ہے:مئیر کونسلر ندیم علی
لندن ... برطانیہ کے کم عمر ترین مئیر کونسلر ندیم علی نے والتھم فارسٹ کونسل کی جانب سےکمیونٹی کے اعزاز میں افطارڈنر کے دوران کیا اس موقع ان کا کہنا تھا کہ تمام کمیونیٹیز کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کا مقصدایک دوسرے کے بارے میں بہتر انڈراسٹینڈنگ پیدا کرنا تھا۔کونسل کی جانب سے گزشتہ چار سال سے افطار ڈنر کا اہتمام کیاجارہا ہے جس میں زندگی کے ہر شعبے اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں جس سے میں سمجھتا ہوں کہ باہمی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔ لیڈر آف دی کونسل کونسلر کرس رابنز نے کہا کہ بارومیں آباد مسلم کمیونٹی سیاست سے لے کر زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔ ہم سب کو مذاہب کے مابین مشترک باتوں کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ معاشرہ ترقی کرسکے اور اخلاقی و سماجی قدریں مستحکم ہوں۔سابق میئر کونسلر لیاقت علی نے کہا کہ روزہ افطار کرنے سے اسلام کی تعلیمات کی اصل روح بھائی چارے، باہمی محبت اور تکریم کو عام کرنے اوردوسروں کو سمجھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ بارو میں ایک حالیہ سروے کے مطابق یہاں آباد 89 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ متنوع کمیونٹی میں رہنے میں کسی قسم کا خوف محسوس نہیں کرتے۔ وولچ کے واقعے پر لندن کے دیگر علاقوں میں جس قسم کا ردعمل دیکھنے میں آیا اس کے برخلاف والتھم فارسٹ بارو میں قدرے سکون رہا جس کا کریڈٹ کونسل کی کمیونٹی کوہیژن کی پالیسیوں کو جاتا ہے۔تقریب سے سینئیر سیٹیزن گروپ کے صدر افضل ملک.. کونسلر مسعود احمد..کونسلر احسن خان.. ولایت کھوکھر، چوہدری شوکت علی، ایس کے ون، بیرسٹر راشد غفور اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ افطاری میں زندگی کے ہر شعبے میں کام کرنے والوں کی شرکت بہتر سوشلائزنگ کا موقع فراہم کرتی ہے جبکہ عام حالات میں ہمیں اکھٹے مل بیٹھنے کا موقع کم ملتا ہے۔ نے کہا کہ کونسل کی جانب سے افطاری کے اہتمام سے یقینا دیگر کمیونیٹیز کومثبت پیغام جائے گا۔ انہوں نے شرکاء پر 30 اگست کو کونسل کی جانب سے عید پارٹی میں شرکت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اس بارومیں مختلف زبانیں اور رنگ و نسل کی حامل کمیونیٹیز بغیرکسی مشکل کے ایک دوسرے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہی ہیں۔ تقریب میں الحاج راجہ الله دتہ ،چوہدری صدیق، کونسلر جوہر خان سمیت متعدد کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی..