مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
نارتھ ویسٹ سےلیبر کے افضل خان اور ٹوری کےسجاد کریم ممبر یورپی پارلیمنٹ منتخب، کمیونٹی کا اظہار اطمینان
گریٹر مانچسٹر ... یورپی پارلیمنٹ کے حلقہ انتخاب نارتھ ویسٹ کی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے یورپی پارلیمنٹ کو دو ارکان دیکر ایک مثال قائم کردی ہے۔ نتائج کے مطابق لیبر پارٹی نے یہاں سے سب سے زیادہ پانچ لاکھ چورانے ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے جسکی بنا پر متناسب نمائیندگی کے فارمولے سے اسے تیں نشستیں ملیں۔ یوکے آئی پی چارلاکھ بیاسی ہزار ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی شرح کے حساب سے اسے بھی تین سیٹیں ملیں اور ٹوری تین لاکھ باون ہزار ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہی یوں اسے دو نشستیں مل سکیں۔ گرین پارٹی ایک لاکھ تئیس ہزار اور لب ڈیم ایک لاکھ پانچ ہزار ووٹ لیکر کر بھی فتحیاب نہ ہوسکے۔ برٹش نیشنل پارٹی کے نک گریفن جو گزشتہ انتخابات میں زیادہ شرح ووٹ کی وجہ سے ممبر بنے تھے اس دفعہ محض تینتیس ہزار کے قریب ووٹ لے سکے اور ناکام ہوگئے۔ نتائج کے حصول کیلئے انکی مانچسٹر سٹی ٹائون ہال آمد پر کچھ افراد نے ہنگامہ آرائی بھی کی۔ افضال خان اور سجاد کریم کے ایشیائی سپورٹرز بھی بڑی تعداد میں ٹائون ہال میں موجود تھے جنہوں نے انکی کامیابی پر کھل کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔اور خوشی کا اظہار کیا۔ (رپورٹ و تصاویر: فیاض بشیر بیورو چیف)