مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قوم سہاروں پر زندہ نہیں رہ سکتی،وسائل پیدا کرنے ہونگے،چوہدری عبدالمجید
میرپور... وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ بینک آف آزادجموں وکشمیرعوام کا بینک ہے آزادکشمیر کی معاشی واقتصادی ترقی کے لیے بزنس و سول کمیونٹی سمیت تارکین وطن قومی فریضہ سمجھ کربینک کے ساتھ بھرپورتعاون کریں تو آئندہ پانچ ماہ میں بینک آف آزادجموں وکشمیر کو شیڈول بینک کا درجہ حاصل ہوجائے گا۔ آزادکشمیرمیں شیڈولڈ بینک یہاں سے کثیرسرمایہ اکٹھاکرکے لے جاتے ہیں لیکن وہ یہاں خرچ نہیں کرتے ،کوئی قوم سہاروں پر زندہ نہیں رہ سکتی، ہمیں اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کیلئے وسائل پیدا کرنا ہوں گے ۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کا دورہ بھارت بڑی اہمیت کا حامل ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہونگے ۔اعتماد سازی کی فضاقائم ہوگی اور مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے پرامن مذاکرات کی راہیں ہموار ہونگی۔ حکومت آزادکشمیر پاکستان کو سیاسی ومعاشی لحاظ سے خود کفیل دیکھناچاہتی ہے ۔ معاشی لحاظ سے مضبوط پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے ۔ آزادکشمیر میں ہم نے مفاہمتی پالیسی کو فروغ دیا۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے بینک آف آزادجموں وکشمیر ویمن برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر، بینک آف آزادجموں وکشمیر کے منیجنگ ڈائریکٹرفضل الرحمن، ڈائریکٹر چوہدری جاوید اقبال اور دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔ چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ ہماری منزل اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے ۔ پاکستان اور آزادکشمیرمیں جمہوری سسٹم کو مستحکم دیکھناچاہتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی وسلامتی ،خوشحالی اور وطن عزیز کے دفاع کے لئے ہمیں ملی یکجہتی کامظاہرہ کرناہوگا۔ انھوں نے سرکاری ملازمین سے کہاکہ وہ اپنی اصلاح کرتے ہوئے ذمہ داریاں پوری کریں۔ تعلیمی اداروں میں کوالٹی آف ایجوکیشن پرتوجہ دیں اور لوگوں کو انصاف فراہم کریں۔ جس معاشرے میں انصاف نہیں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔