مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برمنگھم کونسل لیبر پارٹی دو اضافی نشستیں جیت کر مضبوط پوریشن پر، کونسلر شفیق شاہ میئر بننے کو تیار
برمنگھم ...میٹروپولیٹی ڈسٹرکٹ کونسل برمنگھم کی کل120 نشستوں میں سے 41 پر ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی نے واضع برتری حاصل کرکے ایوان میں 77 نشستوں کیساتھ خود کو انتہائی محفوظ بنا لیا ہے۔ لیبر پارٹی کے کونسلر شفیق شاہ یہاں سے پہلے ہی لارڈ میئر کیلئے منتخب ہوچکے ہیں جو آیئندہ چند دنوں میں پوری تمکنت کیساتھ اپنے عہدے کا حلف اٹھایئں گے۔ حالیہ کونسل انتخابات میں لیبر پارٹی کو بایئس، ٹوری کو اٹھارہ اور لب ڈیم کو پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔ چند دلچسپ نتائج میں مسلم کانفرنس کے بزرگ رہنما کونسلر فاضل بھی شامل ہیں ۔سابق لارڈ میئر چوہدری رشید کے مقابلے میں لب ڈیم کےامیدوار شہزاد اقبال مغل چند سو ووٹ حاصل کرسکے، لیبر پارٹی کے امیدوار محمد اخلاق اور لب ڈیم کے مضبوط امیدوار محمد سعید کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعد محمد اخلاق نے واضح برتری سے نشست جیت لی۔ لب ڈیم کے محمد تنویر لیبر کے امیدوار محمد فاضل کا مقابلہ نہ کرسکے۔ لیبر پارٹی کی واحد مسلمان خاتون امیدوار نبیلہ ذوالفقار صرف 98 ووٹ سے ہار گئیں۔ لب ڈیم کے واحد کامیاب مسلمان امیدوار چوہدری ذاکر اللہ نے لیبر پارٹی کے امیدوار کو شکست دی۔ ممبر پارلیمنٹ خالد محمود کے حلقی کی مضبوط وارڈ پیر ی بار میں لیبر کے مضبوط امیدوار سرفراز حسین شکست سے دوچار ہوئے۔ برمنگھم سٹی کونسل کے لیے مسلم کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ برطانیہ کونسلر چوہدری محمد فاضل کے ساتویں بار جیتنے پر مسلم کانفرنس برطانیہ کے چوہدری محمد خان، قائم مقام صدر بابو مشتاق، جنرل سیکرٹری کونسلر ریاض بٹ، نائب صدر کونسلر محمد فاضل ضیاء، چیف آرگنائزر سابق کونسلر راجہ اسحق خان، ڈپٹی آرگنائزر چوہدری عظیم، صدر برمنگھم راجہ اسحق صابر، کونسلر چوہدری محمد عظیم، جاوید چوہدری ایڈووکیٹ، یوتھ رہنما ریاض بڑالوی، راجہ ناصر خان، چوہدری محمد فاروق، راجہ علی شاہ نواز، امجد عباسی، جاوید عباسی، چوہدری محمد یونس، چوہدری منیر، شبیر ملک، پروفیسر امتیاز چوہدری، پروفیسر ممتاز بٹ، الطاف بٹ، ملک محمد یعقوب چیئرمین انجمن تاجران کوٹلی، نبیل شبیر جنجوعہ، راجہ یعقوب خان، ملک آزاد، سابق میئر پیٹر براہ راجہ اختر حسین، بشیر ملک پیٹربرا، اسرار احمد بٹ، کامران بٹ، ریاست بھٹی، ذوالکفل نوابی اور دیگر نے مبارکباد دی ہے۔