مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آکسفورڈ سے لیبر کے نیاز عباسی اور لب ڈیم کے الطاف خان کامیاب، کونسلر عباسی دوبارہ لارڈ میئر
آکسفورڈ ... معروف برطانوی مادرعلمی کے شہر آکسفورڈ سے تاریخ کے پہلے نان وائٹ میئر محمد نیاز عباسی نے کائولی وارڈ سے لیبر کے پلیٹ فارم پر کامیابی سے اپنی نشست کا دفاع کر لیا ہے۔ اگلے مرحلے میں وہ ایک دفعہ پھر میئر کا حلف اٹھا کر آکسفورڈ میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔ اس سے پہلے وہ سابقہ میئر کے اسٹیپ ڈائون کرنے سے چند ماہ کیلئے میئر بنے تھے۔ لیبر پارٹی نے حالیہ کونسل انتخابات میں ناصرف اپنا اقتدار برقرار رکھا بلکہ چار نشستوں میں اضافہ بھی کیا۔کونسل کی دوسری بڑی پارٹی لب ڈیم نے یہاں سے بھی کونسل کی پانچ نشستیں گنوا لی ہیں تاہم الطاف خان اپنی نشست کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔ اسی طرح لیبر کے پلیٹ فارم سے فریدہ انور بھی پہلی دفعہ کونسلر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ ہیڈنگٹن وارڈ سے کونسلر الطاف خان نے اپنے مدمقابل لیبر پارٹی کے 574 ووٹون کے خلاف لب ڈیم کی پلیٹ فارم سے 946 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ یوکے آئی پی اور ٹوری پارٹی نے آکسفورڈ سٹی کونسل میں کوئی سیٹ حاصل نہیں کی۔ آکسفورڈ سٹی کونسل میں 25 سیٹوں کے مقابلے میں لیبر پارٹی کو 17, لبرل ڈیمو کریٹ کو پانچ اور گرین پارٹی کو تین سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی آکسفورڈ سٹی گزشتہ کئی سالوں سے ٹوری فری زون ہے اور یہ ریکارڈ اس بار بھی نہیں توڑا جا سکا۔ ویسٹ آکسفورڈ شائر کی 17 سیٹوں میں 15 پر ٹوری پارٹی کو کامیابی حاصل ملی جب کہ لبرل ڈیمو کریٹ اور لیبر کو ایک ایک سیٹ حاصل ہوسکی۔ آکسفورڈ کے نامزد میئر نیاز عباسی 1963 میں پاکستان سے برطانیہ آئے وہ پیشے کے لحاظ سے انجینیئر اور آٹھ بچوں کے باپ ہیں۔