مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
40 ہزار پونڈ کیش کی ضبطی کے بعد چیریٹی کے خلاف منی لانڈرنگ بارے تحقیقات کا آغاز
ڈربی ...شام میں جنگ کا متاثرین کے لئے کام کرنے والی ایک چیریٹی کے خلاف منی لانڈرنگ کے شبے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ تحقیقات مشرق وسطیٰ جانے والے اسکے ایک گروپ سے 40 ہزار پونڈ کیش کی ضبطی کے بعد کی جا رہی ہیں۔ گروپ میں شامل مردوں کے بارے میں باور کیا جاتا ہے کہ وہ ایڈ کانوائے کی جانب سے سفر پر جا رہے تھے۔ چیریٹی نے اپنے کام کو لبنان اور شام کے لوگوں کو انسانی و طبی امداد فراہم کرنا قرار دیا ہے۔ کینٹ پولیس چیریٹی کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے اور یہ بھی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا یہ رقم غیر قانونی مقاصد کے لئے ملک سے باہر لے جائی جا رہی تھی۔ ایڈ کانوائے کا کہنا ہے کہ وہ شام کے اندر اور سرحد پر زخمیوں کی مدد کیلئے لبنان میں متعدد ایمبولینسیں خریدنا چاہتی ہے اور ہم وہاں امداد پیش کرتے ہیں جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔