مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال کی طرف سے نسیم اشرف اور قاری محمد بلال کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کونسلر صوفی راسب سلائو کے ڈپٹی میئر، چوہدری شفیق نئے میئر ہونگے، فیصلہ خوش آیئند ہے‘ چوہدری صدیق
سلائو ... لیبر پارٹی سلائو کے ایک اجلاس میں مشترطہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ ڈپٹی میئر کونسلر شفیق چوہدری کو میئر اور سینئر کونسلر صوفی راسب کو ڈپٹی میئر برائے سال 2014.15 بنایا جائے گا۔ دونوں کونسلر حضرات کے مشترکہ دوست سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن چوہدری صدیق نے اس فیصلے کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ناصرف لیبر پارٹی سلائو میں مزید مضبوط ہوگی بلکہ کونسل میں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ واضع رہے کی حالیہ کونسل الیکشنز میں چوہدری شفیق مزید دو سال کیلئے اور فرنہیم وارڈ سے صوری راسب بھی اگلے دو سال کیلئے کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔ ملک بھر کیطرح سلائو میں بھی لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کی ایشیائی امیدواروں میں لیبر پارٹی کے پاکستان نژاد کونسلر چوہدری محمد شریف 4سال کے لئے کونسلر منتخب ہوئے۔ سابق میئر راجہ محمد زراعت 2 سال کے لئے جبکہ اسی وارڈ کی تیسری لیبر امیدوار مندیپ کوررانا 1سال کے لئے کونسلر منتخب ہوئی۔ سینٹرل وارڈ سے ظفر عجائب 4 سال کے لئے اور صوبیہ حسین ایک سال کیلئے کونسلر منتخب ہویئں۔ صوفی راسب کے ہمراہ فرنہیم وارڈ سے عشرت شاہ ایک سال کے لئے، اہلمین وارڈ سے فاطمہ منصور 2سال کے لئے کونسلر، سہیل منور ایک سال کے لئے، بیلس سٹوک وارڈ سے کونسلر فزا مطلوب چار سال کے لئے، کونسلر محمد نذیر ایک سال کے لئے، ویکسم وارڈ سے عتیق ڈار4 سال کے لئے کونسلر منتخب ہوگئے ہیں۔ واضع رہے کہ سلائو کونسل کے حالیہ نتائج کے مطابق بیالیس کے ایوان میں لیبر پارٹی کو ٣٣ نشستیں حاصل ہو چکی ہیں اور پاکستانی نژاد کونسلرز کی تعداد جو پہلے نو تھی اب تیرہ تک پہنچ گئی ہے۔