مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان تحریک انصاف نارتھ ویسٹ برطانیہ زون کی تنظیم سازی مکمل ، صدر باسط شاہ مشوانی کا اعلان
اولڈہم... پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ زون کی ایک جنرل میٹنگ میں زون کی تنظیم سازی کو مکمل کر کے حتمی شکل دی گئی اور اس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کو اس بارے میں مکمل تفصیل سے آگاہ کیا گیا،پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان کی طرف سے کئے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے نارتھ ویسٹ زون کے صدر سید باسط شاہ مشوانی نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان کی قائدانہ صلاحیت اور وسعت نظری نے جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے گزشتہ سال ہونیوالے عام انتخابات میں انتظامی اور منظم دھاندلی کیخلاف علم بغاوت بلند کیا لیکن انتخابات کو صرف اس لئے تسلیم کیا کہ تیسری قوت کو پھر موقع نہ ملے اور جمہورت کی بساط لپیٹ دی جائے اور اس کی بجائے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹایا تاکہ عوامی رائے کو تسلب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،دولت اور طاقت کے زور پر بعض نادیدہ قوتیں اپنے مفادات کو تحفظ دینے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتی ہیں اور انکو جلدی نمٹا دیا جاتا ہے جب تک اس دہرے معیار کا خاتمہ نہیں ہو جاتا تحریک انصاف چین سے نہیں بیٹھے گی اس سلسلے کی کڑی دھاندلی کیخلاف پر امن احتجاج کا سلسلہ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں شروع کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت نے ایک سال کے قلیل عرصے میں ایسی نمایاں تبدیلیاں کی ہیں جس سے براہ راست عوام مستفید ہو رہی ہے ہماری یہ کوشش ہے کہ بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ میں بسنے والے کاروباری حضرات کو تمام ممکنہ سیکورٹی اور سہولیات فراہم کر کے صوبہ کے اندر سرمایہ کاری کے لئے دعوت دے کر قائل کیا جائے اور اگلے ایک سال میں صوبۃ کے اندر ایک لاکھ روزگار کی فراہمی کا بندو بست کیا جائے جسکا برائے راست اثر دہشت گردی کے عنصر پر ہو گا جب لوگوں کو وہ میسر آئے گا تو دہشت گردی کا خود بخود خاتمہ ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ توجہ تعلیم ،صحت جیسے اہم اور بنیادی ضروریات پر ہے قوم کی تقدیر میں انقلابی تبدیلیاں اسی کا شاخسانہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان جیو گروپ میں کام کرنے والے افراد کو بے روز گار کرنے کیلئے یہ نہیں کہہ رہے کہ اسے بند کیا جائے وہ تو یہ کہتے ہیں کہ متعلقہ افراد جنہوں نے پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں اور پھر توہین رسالت کے مرتکب ہوئے انکو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی جرات نہ کر سکے،آخر میں انہوں نے نارتھ ویسٹ زون کی اضافی پوزیشنوں کیلئے درج ذیل ناموں کا اعلان کیا،سینئر نائب صدر سید نوید شاہ،حاجی رفیق،منور نیازی،فراز ملک،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فاریہ خان،جوائنٹ سیکرٹری وسیم خان،عمراہ خان،ویمن ونگ نائب صدر عظمیٰ ملک جو کہ ایک انتہائی متحرک کارکن ہیں منتخب ہوئیں،نائب صدر یوتھ ونگ محمد یاسر آزاد جموں کشمیر ونگ،مرکزی رول حاجی غلام رسول،کوآرڈینیٹر نوید بھٹی،خیبر پختونخوا انوسٹمنٹ بورڈ مرکزی کردار عامر چشتی،کوآرڈینیٹر رحمان ملک،میڈیا سیل وسیم ملک،فراز ملک ،پرویز خان جبکہ ماریہ احمد ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری اور میڈیا سیل کی نگرانی انفارمیشن سیکرٹری ذیشان محبوب کرینگے،برطانیہ کے نو منتخب سیکرٹری جنرل چوہدری شہزاد نے بھی شرکت کی۔(بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)