مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
معروف باکسر عامر خان باپ بن گئے، فلاحی ادارے کے قیام کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کرینگے
بولٹن ...معروف برٹش پاکستانی باکسر عامر خان کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس پر عامر خان اور انکا خاندان بہت خوش ہیں۔ عامر خان نے سوشل میڈیا پر گود میں لئے اپنی شیر خواربیٹی کی تصاویر بھی جاری کی ہیں اور بتایا ہے کہ انہوں نے اسکا نام لمیسہ خان رکھا ہے۔ عامر خان جو رمضان المبارک سے پہلے پاکستان جا کر ایک یتیم خانے کی بنیاد رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔عامر خان پاکستان میں نئے یتیم خانے کیلئے 1 لاکھ پونڈ کی امداد دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ 14 جون کو ان کے نام سے قائم ہونے والی فاوٴنڈیشن کے ذریعے لوگوں کو دنیا بھر میں مسکین بچوں کی مدد کیلئے قائل کیا جاسکے گا۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال ابھی تک نئے مہمان کی آمد کے منتظر تھے ۔ عامر خان اپنے نام سےقاائم کئے جانے والی فائونڈیشن کے زیر اہتمام تمام فلاحی کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ دنیا بھر میں عطیات پر کوئی بڑی ایڈمنسٹریشن فیس نہیں ہے۔ انکا کہنا ہے کہ عامر خان فاوٴنڈیشن کم لاگت پر مبنی ہوگی اور عطیات سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی کاموں میں خرچ کی جائے گی۔ عامر خان کے ساتھ کام کرنے والے رز ملک نے کہا کہ وہ سوڈان میں بھی ایک پراجیکٹ قائم کرنے کے قریب ہیں اور برطانیہ میں محرومی کا شکار کمیونٹیز میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ عامر خان اور ان کی ٹیم نے متعدد پاکستانی گاوٴں کا دورہ کیا ہے لیکن یتیم خانے کیلئے ابھی کسی مخصوص مقام کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ یتیم خانے میں 80 ہزار سے 1 لاکھ پونڈ کی رقم سرمایہ کاری کی جائے گی۔