مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلرزکا فرنٹیئر کور پشاور کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر عثمان پر قاتلانہ حملہ
نوشہرہ کینٹ... نوشہرہ کالعدم تنظیم کے تین ٹارگٹ کلرزکی فرنٹیئر کور پشاور کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر عثمان پر قاتلانہ حملہ کی کوشش ناکام ۔فرنیٹیر کور پشاور کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر عثمان کی موٹرکار میں موجود فرنیٹیر کور کے مسلح محافظ کی فائرنگ سے حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فرنیٹیر کور پشاور کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر عثمان جو کہ نجی دورہ پر اپنے گھر نوشہرہ سے کار نمبرYU-837 اسلام آباد جارہے تھے کہ نوشہرہ کینٹ کے انتہائی حساس علاقے سی ایم ایچ کے قریب جی ٹی روڈ پر ریلوے پھاٹک اتحاد پلازہ کے مقام پر موٹرسائیکل نمبر DIK-4645 پر سوار تین نقاب پوش نوجوانوں نے گاڑی کا راستہ روکا۔ موٹرکار کے ڈرائیور حوالدار گل محمد نے پولیس کو بتایا کہ ایک نقاب پوش حملہ آور نے پستول نکال کر مجھ سے کہا کہ حاجی صاحب کون سے ہیں اور بریگیڈئیر عثمان کے بارے میں دریافت کیا۔ (فرنیٹیر کور پشاور کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر عثمان کا کوڈ نام سرکار حاجی صاحب ہے) جس پر ہم محتاط ہوگئے اور موٹرکار میں سوار گارڈ اور میں نے یک دم پستول اور کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کردی جس پر حملہ آور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے اور فرار ہوتے ہوئے ہم پر اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم ہم بچ گئے۔