مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم کونسل میں لیبر کا اقتدار برقرار‘ فدا حسین میئر اور عتیق الرحمان ڈپٹی میئر بننے کو تیار
اولڈہم ...لیبر پارٹی کو دیگر پارٹیوں پر واضح سبقت حاصل ہے ، ایشیائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کئی امیدوار ان انتخابات میں حصہ لے رہے تھے جن میں چار وارڈز ایسی تھیں جہاں دلچسپ مقابلہ متوقع تھا ، تاہم دو وارڈ جن میں ورنتھ وارڈ سے ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی اولڈہم کونسل شعیب اختر اور سینٹ میری سے کونسل عقیل سلامت آسان وکٹ پر تھے ، کونسلر شعیب اختر نے 3074 ووٹ سے جبکہ کونسلر عقیل سلامت نے 2900 ووٹ لیکر بآسانی کامیابی حاصل کی ۔ اہم مقابلہ واٹر ہیڈ وارڈ میں سابق میئر اولڈہم چوہدری ریاض احمد اور یو کے آئی پی کے درمیان دیکھنے کو ملا جہاں سے ریاض احمد نے 1198 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ الیگزینڈرا وارڈ سے پہلی بار لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر نوجوان ڈاکٹر شاہد مشتاق نے حصہ لیا اور انکے مقابلے میں سابق کونسلر محمد سعود لیبر ڈیمو کریٹس کے امیدوار تھے جبکہ UKIP کا امیدوار بھی میدان میں تھا ۔ اس وارڈ سے ڈاکٹر شاہد مشتاق نے 1387 ووٹ لیکر واضح فرق سے کامیابی حاصل کی ہے ، اسی طرح اولڈہم سے پہلی ایشیائی مسلم خاتون کونسلر یاسمین طور پر لاک ویل سے لیبر پارٹی کی امیدوار تھی ، جبکہ انکے مقابلے میں کنزرویٹو کے چوہدری ذوالفقار محمد تھے ، اس وارڈ سے کونسلر یاسمین طور نے 1511 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ، اولڈہم میں ووٹروں کا ٹرن آئوٹ 35.08 فیصد رہا ، سب سے زیادہ ووٹ ورنتھ وارڈ میں پڑے جہاں 44.2 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ اولڈہم میں موجودہ انتخابات کے بعد لیبر پارٹی 45 سیٹیں جبکہ لب ڈیم اور کنزرویٹو کے پاس صرف 2 نشستیں ہیں جبکہ پہلی بار یو کے کے آئی پی نے یہاں سے دو سیٹیں جیتیں ہیں اور ایک کونسلر آزاد حیثیت سے موجود ہے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق کونسلر فدا حسین اس سال اولڈہم کے میئر اور کونسلر عتیق الرحمن ڈپٹی میئر ہونگے ۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)