مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کونسل، لیبر پارٹی نے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرکے اقتدار مزید مضبوط کرلیا، لب ڈیم آئوٹ
راچڈیل ...برطانیہ میں ہونیوالے لوکل اور یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات کا مرحلہ برطانیہ بھر میں مکمل ہو گیا ، نارتھ ویسٹ میں سرد موسم ہونے کی وجہ سے ٹرن آئوٹ کم رہا اور دیگر شہروں کی نارتھ میں بھی لیبر پارٹی نے اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کیا ۔ گریٹر مانچسٹر کے شہر راچڈیل میں لیبر پارٹی نے جھاڑو پھیر کر رکھ دیا ۔ لیبر پارٹی نے کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے 45 فیصد ووٹ حاصل کئے یو کے انڈیپینڈنٹ پارٹی نے 17 فیصد جبکہ کنزرویٹو نے 20.6 فیصد ووٹ حاصل کئے ، لیبر ڈیمو کریٹس جو کہ پانچ سال قبل راچڈیل کی بڑی پارٹی تصور کی جاتی تھی مقابلے سے باہر ہو گئی ہے راچڈیل کونسل میں جن ایشیائی امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ان میں لیبر پارٹی کے کونسلر علی عدالت نے کنگزوے وارڈ سے 1934 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی کسلٹن وارڈ سے لیبر کے عاصم راشد 1120 ووٹ ، سنٹرل وارڈ سے سلطان علی 2509 ، ملکٹون سے سیمہ ظہیر 2111 ووٹ ، سپاٹ لینڈ سے سریندر بیانت 1316ووٹ لیکر لیبر کے پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ۔ ویسٹ ہیوڈ وارڈ سے UKIP کا امیدوار صرف 23 ووٹوں کے فرق سے ہار گیا ، اسطرح لیبر پارٹی نے راچڈیل میں اپنا کنٹرول بحال رکھا ۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)