مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی بنانے پر اتفاق
اسلام آباد...کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل نے تحریک آزادی کو ملکی اوربین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کل جماعتی کشمیر کانفرنس کے فیصلوں کی توثیق کردی ، اس ضمن میں جمعہ کے روز کشمیر ہاؤس میں وزیر اعظم چوہدری عبدالمجیدکی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عبدالرشید ترابی ،صغیر چغتائی،حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے سینئر رہنماؤں غلام محمد صفی،سید فیض نقشبندی، لبریشن فرنٹ کے ترجمان رفیق ڈار،سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین، وزیر خزانہ لطیف اکبر،وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی، وزیر مال علی شان سونی، چوہدری محمود الحسن، نور الباری اور سردارامجد یوسف نے شرکت کی۔ اجلاس میں کل جماعتی کشمیر کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ‘‘ٹاسک کمیٹی’’ بنانے پر اتفاق کیا گیا کمیٹی میں تمام جماعتوں سے ایک ایک نمائندے کو شامل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کل جماعتی رابطہ کونسل کا کشمیر ہاؤس میں دفتر قائم کرنے کے لئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔وزیر خزانہ لطیف اکبر کو ہدایت کی کہ وہ رابطہ کونسل کے تحت ہونے والے کل جماعتی کشمیر کانفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ سال کے کیلنڈر میں درج سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لئے بجٹ تیار کریں تاکہ اس کی منظوری دی جاسکے ۔چوہدری عبدالمجید نے کل جماعتی رابطہ کونسل کے قائدین کی وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے مکتوب کی تیاری کی ذمہ داری وزیر تعلیم کالجز مطلوب اانقلابی اور سردار امجد یوسف کو سو نپی ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیلنڈر کے مطابق جاری سرگرمیوں کے تحریک آزادی پر مثبت اثرات پڑیں گے اورمقبوضہ کشمیر میں اچھا پیغام جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں اور حریت کانفرنس کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا خوش آئند ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔