مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ضلع بڈگام میں دھماکے سے بچی کی ہلاکت کے خلاف طلبہ کی ہڑتال اور دھرنا
سرینگر ... مقبوضہ کشمیر میں ضلع بڈگام کے علاقے میں قائم بھارتی فوج کی تربیتی مشن گاہ توسہ میدان کے ملحقہ گائوں پرے پورہ درنگ میں دھماکے میں لڑکی کے جاں بحق ہونے پر مکمل ہڑتال کی گئی۔ تمام تعلیمی اداروں میں طلبا ء نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی ریلی نکالی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر زکھاگ اور درنگ کے علاقے میں ہڑتال کے باعث تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ رہیں ، طلباء نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔بعد ازاں کئی گھنٹے تک دھرنا دیا گیا ۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ قابض انتظامیہ توسہ میدان لیز معاہدہ باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے ۔ دریں اثنا ء مقبوضہ کشمیرمیں آزادی پسند اور بھارت نواز جماعتوں نے نومنتخب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر محتاط ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے ایک بامعنی مذاکراتی عمل کے آغاز کا باعث بنے گا۔بزرگ حریت رہنماسید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت میں حکومت کی تبدیلی کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہو یا کانگریس ، دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ مقبوضہ علاقے کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمرعبداﷲ اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملک مذاکراتی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔