مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری رہنما ایوب راٹھور اور سابق ڈپٹی میئر عاصمہ راٹھور آیئندہ سال لوٹن کیلئے لیبر امیدوار نامزد
لوٹن ... لیبر پارٹی نے 2015ء کو ہونے والے کونسل الیکشن کے لیے کشمیری نژاد برطانوی جوڑے راجہ ایوب احمدراٹھور ایڈووکیٹ و عاصمہ ایوب راٹھور کو پارٹی کی جانب سے نامزد کیا ہے۔ عاصمہ ایوب راٹھور سینٹ وارڈ سے پہلے سے کونسلر اور بعد میں ڈپٹی میئر آف لوٹن بھی رہ چکی ہیں اور ان کو دوبارہ کونسلر شپ کے لیے وارڈ کی جانب سے منتخب کیا اور بعد میں لیبر پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اس کی منظوری دی ہے۔ راجہ ایوب احمد راٹھور ایڈووکیٹ گزشتہ بارہ برس سے لیبرپارٹی کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی نامزدگی سٹاپسلے وارڈ سے عمل میں لائی گئی جبکہ اسی وارڈ کے لیے راجہ اعظم خان ایڈووکیٹ کو دوسرا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔ راجہ ایوب راٹھور ایڈووکیٹ برطانیہ میں ایک طویل عرصہ سے انسانی حقوق اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے کام کر رہے ہیں ۔عوامی حلقوں میں سیاسی لیبر پارٹی کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے کمیونٹی کا کہنا ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان لوگوں کو آگے لانے کا اقدام پارٹی کے منشور کو جہاں آگے بڑھانے میں تقویت دے گا وہاں پارٹی کی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا- راجہ ایوب راٹھور کی تحریک آزادی کے لیے جدوجہد کو برطانیہ میں آباد کشمیری قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اور ان کی نامزدگی پر دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ راجہ ایوب راٹھور نےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیبرپارٹی برطانیہ میں ملٹی کلچرل سوسائٹی پر یقین رکھتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آنے والا وقت لیبر پارٹی کا ہی ہوگا اور ہمیں لیبر پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے۔ انھوں نے ٢٢ مئی کے انتخابات کی کمپین میں ممبر پارلیمنٹ شوکر گیون کے ہمراہ برطانیہ میں آباد تمام کمیونیٹیز کو لیبرپارٹی کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی۔