مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اس سال بریڈفورڈ کونسل میں بھی ٹوری نوجوان اپنی شرکت کیلئے پرامید ہیں: راجہ نجابت حسین
بریڈفورڈ .... جموں کشمیر حق خودارادیت کے چیئر مین اور نارتھ آف انگلینڈ میں ٹوری پارٹی کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے گریٹ ہارٹن وارڈ سے کونسلر کے امیدوار عبدالصمد خان کی حمائت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل کیلئے ایک اہل امیدوار ہیں جنہیں ایشوز کا پتہ اور بات کرنے کا سلیقہ بھی ہے۔ الیکشن سے قبل آخری کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ٹوری پارٹی کے امیداوار برائے کونسلر عبدالصمد کا کہنا تھا کہ ر وہ جیت کر کونسلر کی سیٹ پارٹی کو تحفے میں دیں گے کیوں کہ نوجوان پر عزم ہیں اور بھر پور حمایت کررہے ہیں تقریب میں کنزویٹو پارٹی بریڈ فورڈ کے صدر افتخار احمد، راجہ اے ڈ ی خان، کونسلر کے امیدوار محمد تنویر، امیدوار زیف شاہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کنزویٹو پارٹی کو کامیاب کریں تاکہ بریڈ فورڈ کونسل میں گورنمنٹ اور لوکل کونسل کی ایک ہی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالصمد زمان کی پوزیشن مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ کونسلر کے نوجوان امیدوار کنزویٹو پارٹی کے ہیں۔