مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انڈین کشمیر، میر واعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسی کے موقع پرمکمل ہڑتال
سرینگر ... مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسی کے موقع پرمکمل ہڑتال کی گئی ،شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال اور مزار شہداء عیدگاہ کی طرف مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے دی تھی۔قابض انتظامیہ نے مارچ کو روکنے کیلئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اوردیگر حریت رہنمائوں مولانا عباس انصاری ،شبیراحمد شاہ ،ظفر اکبر بٹ، نعیم احمد خان،مسرور عباس، شاہدالاسلام اور سید سلیم گیلانی کو گھروں میں نظربند کر دیا۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیریوں کو مارچ میں شامل ہونے سے روکنے کیلئے سرینگر میں سخت ناکہ بندی کررکھی تھی جبکہ مقبوضہ وادی میں کاروباری، تجارتی اور تعلیمی مراکز بند ، سڑ کیں ویران رہیں، آزاد کشمیر کی قیادت نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔