مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اولیا اللہ کمان سے نکلا ہوا تیر واپس لا سکتے ہیں، ان کی نگاہ عرش بریں پر ہوتی ہے: پیر سید صابر حسین شاہ
اولڈہم...مدینہ مسجد کاپس میں دربار عالیہ ڈھوڈا شریف گجرات پاکستان پیر حیدر شاہ صاحب المعروف پیر بکریاں والے کا عرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا گیا اسکی میزبانی حاجی عبدالرحمن پھیاڑی کسگمہ اولڈہم نے سر انجام دی،نظامت کے فرائض مولاناظہور احمد چشتی نے ادا کئے تلاوت قرآن پاک کا شرف حافظ واجد الرحمان کو نصیب ہوا،نعت رسول مقبولؐ چوہدری حبیب الرحمن نے پیش کی،مہمان خصوصی پیر سید صابر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرس کا مطلب حاضری و زیارات قبو رہے اللہ کی رضا کیلئے عرس منانا اور قبور کی زیارت کرنا قرآن پاک میں اس کی بڑی دلیل موجود ہے،حضور پاکؐ نے فرمایا کہ جس نے میری قبر کی زیارت کی اس پر جنت واجب ہو گی،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بزرگان دین کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیرا کرتے ہوئے اپنی زندگی کو گزارنا چاہئے اور معاشرے کی بہتری اور اپنی اولادوں کی پرورش اسلامی طرز عمل سے کرنی چاہئے تاکہ وہ اچھے شہری بن سکیں،حضرت مولانا سید شکور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایمان ہے جو کرامات اللہ تعالیٰ نے فرمائی ہیں وہ بر حق ہیں،اولیا اللہ کے بارے میں پڑھا ہے کہ ساری زمین ان کے ایک قدم کے برابر ہے ان کی نگاہ عرش بریں پر ہوتی ہے جو دل کی گہرائیوں سے یاد کرتے ہیں رب کریم ان کا ہو جاتا ہے،اولیا کمان سے نکلا ہوا تیر واپس لا سکتے ہیں ہم سب کو اولیا کرام کے نقش قدم پر چلنا نصیب فرمائے آمین۔اس موقع پر خلیفہ محمد اقبال بریڈ فورڈ،مولانا عبدالقدوس اولڈہم نے بھی خطاب کیا جبکہ حاجی چوہدری محمد عارف،حاجی عبدالرحمان پھیاڑی نے سیف الملوک پیش کیا،آخر میں مولانا ظہور احمد چشتی نے دعا کی اور مسجد کمیٹی ممبران اور مالی تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اس کے بعد حاضرین مجلس میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ (بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)