مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر بارودی سرنگ دھماکہ میں بھارتی فوجی ہلاک ، کشمیری نوجوان کو قتل کر دیا گیا
سرینگر ...مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے شوپیاں قصبے میں ایک اور کشمیری نوجوان کو قتل کردیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس افسر نے بتایا ہے کہ مسلح افرادنے 25سالہ نوجوان نثار احمد میر کوقصبے سے اغوا کیا تھا اور رات کے وقت گولی مار کر قتل کردیا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق ،سید علی گیلانی اور حزب المجاہدین نے نوجوان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی غیر انسانی کارروائیوں میں ملوث عناصر کسی بھی طرح کشمیریوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔ علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ایسی کارروائیاں کسی بھی مہذب معاشرے کیلئے قابل قبول نہیںضلع جموں میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔ دھماکے میں سپاہی بھیکالے اوتم بولو ہلاک اور4انجینئر رجمنٹ کے حوالدار ونود کمار اور لانس نائیک امول کمار زخمی ہوئے ۔بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ ضلع کے علاقے انکھور میں جوگوان کے مقام پر پیش آیا۔شدیدزخمی ہونے والے فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔یاسین ملک نے عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک آزادی قربانیوں سے بھری پڑی ہے ، کشمیریوں کو شکست دینا کسی کے بس میں نہیں۔ عبدالغنی لون ایک انتھک جدوجہد کرنے والے انسان تھے انہوں نے اپنی جدوجہد آزادی کو کمزور نہیں ہونے دیا۔ یاسین ملک نے کہا کہ عبدالغنی لون نے لبریشن فرنٹ کو جس مدد و اعانت سے نوازا ہے ہم اْسے کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کر سکتے ۔شہید کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔